صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ مریضوں کے روبہ صحت ہونے کا ریکارڈ بنایا


پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ مریض کووڈ سے ٹھیک ہوئے

Posted On: 22 SEP 2020 11:29AM by PIB Delhi

نئی دہلی22،ستمبر2020

ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت نے ایک دن میں سب سے زیادہ مریضوں کے رو بہ صحت ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 101468 مریض صحت یاب ہوئے۔

ایک دیگر تاریخی کارنامے کے تحت ہندوستان میں پچھلے چار دنوں سے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔

WhatsApp Image 2020-09-22 at 10.10.32 AM.jpeg

اس کے ساتھ ہی کووڈ کے مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی کُل تعداد تقریباً45 لاکھ( 4494867 )ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 80 اعشاریہ آٹھ چھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ٹھیک ہونے والے نئے معاملوں میں سے 79 فیصد معاملے دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں  یہ ہیں۔ مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، اترپردیش، تمل ناڈو، اڈیشہ، دلی، کیرالہ، مغربی بنگال اور پنجاب۔

مہاراشٹر 32000(31 اعشاریہ پانچ فیصد) سے زیادہ نئے ٹھیک ہوئے مریضوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ آندھرا پردیش میں 10000 سے زیادہ مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-09-22 at 10.25.57 AM.jpeg

مریضوں کے صحت یاب ہونےکی بڑھتی شرح اور تعداد کا تاریخی کارنامہ نے ہندوستان کو عالمی سطح پر پہلے مقام پر پہنچا دیا ہے۔ ملک میں ٹسٹ کرنے، مریضوں کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کی حکمت عملی بے حد کارگر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک میں کووڈ سے رو بہ صحت ہونے کی شرح لگاتار بڑھ رہی ہے۔ مرکزی سرکاری کے ذریعے جاری کئے گئے مؤثر کلینیکل مینجمنٹ اینڈ علاج کے پروٹوکولز کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔

مرکزی حکومت نے تحقیقاتی تھرپیز کے راشنل استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ ان تھرپیز میں ریم ڈسویر، کونوالیسینٹ پلازمہ اور توسیلی زوماب شامل ہیں۔ پرویننگ جیسے اقدامات کا اپنانا، ہائی فلو آکسیجن کا استعمال، غیر انویسو وینٹیلیشن کا استعال اور اسٹیروایڈس اور اینٹی کواگولینٹس کا استعمال نتیجہ یہ نکلا ہے کہ کووڈ کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح بہتر ہوئی ہے۔

وزارت صحت نئی دلی کے ایمز کے اشتراک سے کووڈ-19 منیجمنٹ ایکسرسائز پر مشتمل آئی سی یو کا اہتمام کررہی ہے۔ جو سینٹرس آف ایکسی لینس کے ذریعے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آئی سی یو ڈاکٹروں کو مشورہ فراہم کرتا ہے۔ ہفتے میں دوبار منگل اور جمعہ کو منعقد ہونے والے ان ٹیلی مشوروں کے اجلاس نے بھارت میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں اضافہ اور مثبت معاملوں کی گھٹتی شرح میں اہم رول نبھایا ہے۔اب تک ملک بھر کے 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 278 اسپتالوں کے لئے 20 ایسے قومی ای آئی سی یو سیشن منعقد ہوئے ہیں۔

مرکز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی کوششوں کی حمایت اور ان کی مدد کرنےکے لئے مختلف ٹیموں کی تقرری کررہا ہے۔ مستقل طور پر اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگوں نے ملک بھر کے اسپتالوں اور صحت کی سہولتوں میں میڈیکل آکسیجن کی وافر دستیابی کو یقینی بنائی ہے۔سبھی کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہندوستان میں مریضوں کےٹھیک ہونےکی شرح بڑھی ہے اور شرح اموات کم سے کم رہی ہے جو فی الحال ایک اعشاریہ پانچ نو فیصد ہے۔

 

...............................................................

                                                                                                                                                     م ن، ح ا، ع ر

U-5727



(Release ID: 1657987) Visitor Counter : 193