پنچایتی راج کی وزارت

ای-گرام سوراج پورٹل

Posted On: 20 SEP 2020 4:08PM by PIB Delhi

دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے مقصد کے لئے پنچایتوں میں ڈیجیٹلائزیشن کو مضبوط کرنے کے ویژن کے ساتھ وزارت کی جانب سے ایک یونیفائیڈ ٹول ای- گرام سوراج پورٹل (https://egramswaraj.gov.in/)تیار کیا ہے۔ یہ پورٹل گرام پنچایتوں میں کیے گئے کاموں کی مؤثر نگرانی اور ارتقا کے لئے تیار کیاگیا ہے۔

ای-سوراج گرام پنچایتوں کے کام کاج کی نگرانی، منصوبہ بندی اور اکاؤنٹینگ جوڑتا اور مستحکم کرتا ہے۔ یہ ایریا پروفیلر ایپلیکشن کے ساتھ کمبنیشن ہے۔ لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹری (ایل جی ڈی) اور پبلک فائنانشیل سسٹم (پی ایف ایم ایس) گرام پنچایتوں کی سرگرمیوں کی آسان رپورٹنگ اور ٹریکنگ انجام دیتا ہے۔ یہ گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی)دیگر وزارتوں، محکموں کی پنچایت معلومات مثلاً مردم شماری 2011، ایس ای سی سی ڈیٹا، مشن انتودیا سروے رپور ٹ وغیرہ کے ذریعے کی گئی سرگرمیوں، اثاثے کی تفصیلات، پنچایت کی مالیاتی تفصیلات اور پنچایت کی مکمل پروفائل کے ساتھ پنچایت انفارمیشن (معلومات) کو گرفت میں کرنےکے لئے ایک سنگل ونڈو فراہم کرتا ہے۔

سال 21-2020 کے لئے تقریباً 2.43 لاکھ گرام پنچایتوں نے ای گرام سوراج پر اپنی اپنی جی پی ڈی پی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مزید تقریباً 1.24 لاکھ گرام پنچایتوں نے ای گرام سوراج ان لائن ادائیگی ماڈیول کا استعمال کرتے ہوئے ان لائن کاروبار کیا۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-5578



(Release ID: 1657575) Visitor Counter : 200