پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بین الاقوامی مارکیٹ سے خام تیل کی خریداری

Posted On: 21 SEP 2020 1:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21؍ستمبر،بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے اپریل سے مئی 2020  کے دوران 16.71 ملین بیرلس (ایم بی بی ایل) خام  خریدا ،اور  وشاکھا پٹنم،  مینگلور اور پڈور میں تشکیل دیئے گئے تینوں اہم پیٹرولیم ذخائر کو بھر لیا۔ خام تیل کی خریداری کی اوسط لاگت فی بیرل 19 ڈالر ہے، جبکہ جنوری 2020 میں یہ لاگت 60 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ لہذا اس طرح  685.11 ، ملین ڈالر کی بچت ہوئی جو روپے کے بقدر 5069 کروڑ روپے ہے۔

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حکومت نے 26 جون  2010  اور 19 اکتوبر 2014 سے مارکیٹ کے مطابق بالترتیب طے کی ہوئی ہیں،  تبھی سے سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیاں او ایم سی  بین الاقوامی مصنوعات  کی قیمتوں اور دیگر  مارکیٹ حالات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں مناسب فیصلہ کرتی ہیں۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں انٹرنیشنل مصنوعات کی قیمتوں، زر مبادلہ کی شرح، ٹیکس ڈھانچے، اندرون ملک مال بھاڑے اور لاگت کے دیگر عناصر سمیت  مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے  بعد خردہ فروخت کی قیمت کے بارے میں کوئی فیصلہ کرتی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مارکیٹ طے کرتی ہے اور  مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق ان میں اضافہ یا تخفیف کرتی ہے۔ تھوک قیمتوں کے انڈیکس ڈبلیو ٹی آئی میں پیٹرول اور ڈیزل کا حصہ بالترتیب 1.60 فیصد اور 3.10 فیصد ہے۔

یہ معلومات پیٹرولیم وقدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ا س- ق ر)

(21-09-2020)

U-5676



(Release ID: 1657229) Visitor Counter : 392