ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں میں کووڈ19 کے بعد تبدیلی
Posted On:
18 SEP 2020 12:39PM by PIB Delhi
ہنر مندی اور کاروبار کے فروغ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے تحت قومی مہارت کی ترقی کارپوریشن (این ایس ڈی سی) ‘ای اسکل انڈیا’ پلیٹ فارم کے تحت کووڈ 19لاک ڈاؤن کے دوران ایک آن لائن اسکلنگ کا آغاز کیا ہے۔اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی جانب سے 21ستمبر 2020 سے ایک اسکل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی شخصی طور پر منظوری دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی خاندانی بہبود اور صحت کی وزارت نے ٹریننگ کو دوبارہ شروع کرنے کےلئے اسٹنڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کو منظوری دی ہے۔
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت 17مارچ 2020 تک 42.02 لاکھ اور 33.66 لاکھ امیدواروں کو قلیل مدتی تربیتی کورس کے تحت ٹریننگ اور تصدیق دی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ تصدیق شدہ امیدوار،جن کی تعداد تقریباً 17.54 لاکھ ہے ،کو پلیسمنٹ بھی دی جاچکی ہے۔ساتھ ہی ،49.12 لاکھ امیدوار جو پہلے ہی غیر رسمی مہارت رکھتے تھے ،لیکن رسمی طورپر تربیت کی تصدیق ان کے پاس نہیں تھی ،کو اسکیم کے ایک جز ‘ریکوگنیشن آف پرائر لرننگ(آر پی ایل) کے تحت سر ٹیفائی کیا جائے گا۔
تصدیق شدہ امیدواروں کو نوکریاں دلانے کےلئے مختلف پہل کی جارہی ہیں ۔۔
جن میں چند اہم اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
-
سیکٹر اسکل کونسل کے تعاون سے ٹریننگ مہیا کرانے والے اور ٹریننگ سینٹروں کے روزگار میلوں کا انعقاد ۔
-
ٹریننگ مہیا کرانے والوں اور ٹرننگ سینٹروں کو ادائیگی کی آخری قسط (کُل ٹریننگ فنڈ کے 20فیصد)تصدیق شدہ امیدواروں کی پلیسمنٹ کی بنیاد پر ملنا۔
-
کم از کم ضرورت کی مطلوبہ سطح سے زیادہ امیدواروں کی پلیسمنٹ کےلئے ٹریننگ سینٹروں کو اضافی مراعات کی فراہمی۔
-
تربیتی اداروں کو ان کی پلیسمنٹ کی کارکردگی کے مطابق فریش ٹارگیٹس کا الاٹمنٹ ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ہنرمندی اور کاروبار کے فروغ کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*************
( م ن۔ ام (
21-09-2020
U. No. 5666
(Release ID: 1657195)
Visitor Counter : 161