وزارت خزانہ

35074 ٹیکس دہندگان نے ووواد سے وشواس اسکیم کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے

Posted On: 20 SEP 2020 2:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 ستمبر،       اُن ٹیکس دہندگان کی تعداد جنھوں نے براہ راست ٹیکس وواد سے وشواس ایکٹ  کے تئیں اس کی شروعات کے بعد سے رضامندی کا اظہار کیا ہے، 35074 ہے۔ یہ رضامندی-فارم 1 (اسکیم کے تحت ڈکلیریشن) کے ذریعے ظاہر  کی گئی ہے۔ 8 ستمبر 2020 تک اس تعداد میں فارم داخل کیے گئے ہیں۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آج کی تاریخ تک اس قانون کے ذریعے جو مالیہ حاصل ہوا ہے وہ 9538 کروڑ روپئے ہے۔اس رقم میں ان ٹیکس دہندگان کی  ادائیگیاں شامل نہیں ہیں جنھوں نے اس اسکیم کے تحت ابھی تک اپنا ڈکلیئریشن داخل نہیں کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ڈکلیئریشن بھرنے کی تاریخ بڑھا کر 31 دسمبر 2020 کردی گئی ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5676



(Release ID: 1657070) Visitor Counter : 121