بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے السٹوم ایس اے کے ذریعے بومبارڈیئر ٹرانسپورٹیشن پر واحد کنٹرول کی خریداری کو منظوری دی
Posted On:
19 SEP 2020 10:34AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،19 ستمبر / بھارت کے مسابقتی کمیشن ، سی سی آئی نے السٹوم ایس اے کے ذریعے بومبارڈیئر ٹرانسپورٹیشن ( بومبارڈیئر ٹرانسپورٹ ) کے تنہا کنٹرول کے لئے خریداری اور السٹوم ایس اے کے تقریباً 18 فی صد اور 3 فی صد کیپٹل شیئر کی خریداری کو منظوری دے دی ہے ، جو بالترتیب کیسے دی ڈیپوٹ ایٹ پلیسمنٹ ڈو کوبیک ( سی ڈی پی کیو ) اور بومبارڈیئر اِن کارپوریشن کی منظوری کمپٹیشن ایکٹ – 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت دی ہے ۔
السٹوم ایک فرانسیسی کارپوریشن ہے ، جو پوری دنیا میں ریل ٹرانسپورٹ کی صنعت میں سرگرم ہے اور وسیع ٹرانسپورٹ کے وسائل فراہم کرتی ہے ۔ بھارت نے یہ سگنل کے آلات ، ریل کی برق کاری کے آلات ، رولنگ اسٹاک ( انجن اور میٹروس ) ، پٹری کے کام ، دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے اور اپنی ذیلی کمپنی السٹوم مینوفیکچرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ، السٹوم سسٹم انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ، السٹوم ٹرانسپورٹ انڈیا لمیٹیڈ اور مدھے پورہ الیکٹرک لوکو موٹیو پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے تعمیری اور انجینئرنگ کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے ۔
بومبارڈیئر ایک کناڈا کی کارپوریشن ہے ، جو ہوائی جہاز اور ریل ٹرانسپورٹ صنعتوں کے کاروبار میں پوری دنیا میں سرگرم ہے ۔
بومبارڈیئر ٹرانسپورٹیشن ، بومبارڈیئر کا ریل سے متعلق عالمی ڈویژن ہے ۔ یہ ریلوے سے متعلق وسیع رینج فراہم کرتا ہے ۔ بھارت میں بومبارڈیئر ٹرانسپورٹیشن ریل گاڑیوں ، پروپلزن ، کنٹرول کے ساز و سامان اور اپنی ذیلی کمپنی بومبارڈیئر ٹرانسپورٹیشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے سگنل وغیرہ کے آلات فروخت کرتا ہے ۔
سی ڈی پی کیو ایک طویل مدتی ادارہ جاتی عالمی سرمایہ کار ہے ۔ یہ بنیادی طور پر سرکاری اور نیم سرکاری پنشن اور انشورنس پلان کے لئے فنڈ کا بندوبست کرتی ہے ۔ یہ بڑے مالی مارکیٹس ، پرائیویٹ ایکویٹی ، فکسڈ انکم ، بنیادی ڈھانچہ اور زمین جائیداد میں سرمایہ کاری کرتی ہے ۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5642
(Release ID: 1656891)
Visitor Counter : 163