بجلی کی وزارت

بجلی کے مرکزی وزیر نے برہارا (ضلع بھوجپور)، بہار میں 6.99 کروڑ روپئے کی مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا


ان پروجیکٹوں کا مقصد بھوجپور ضلع کے برہارا بلاک کے گاؤوں میں بنیادی ڈھانچے  کو بہتر بنانا اور ترقیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہے

Posted On: 18 SEP 2020 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر،  بجلی اور نئی نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  مملکت (آزادنہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آر ای سی لمیٹڈ (جو پہلے رورل الیکٹری فکیشن کارپوریشن کہلاتی تھی) کی طرف سے شروع کیے گئے سی ایس آر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح بہار کے بھوجپور ضلع کے برہارا علاقےمیں کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ ان پروجیکٹوں کی مالیت 6.99 کروڑ روپئے ہے۔ کل ملاکر 77 ا سکیمیں تھیں جن میں سے 36 اسکیمیں پی سی سی سڑکوں کی تعمیر کے لیے، 23 اسکیمیں ایل ای ڈی / شمسی اور اونچی لائٹیں لگانے کی تھیں، 3 چھٹ گھاٹوں کی تعمیر کے لیے تھیں، 3 کمیونٹی ہالوں اور ذیلی صحت مرکزوں کی تعمیرکے لیے تھیں جبکہ 12 اسکیمیں سنکھیا کا جزو دور کرنے کے پلانٹوں کے قیام کے لیے تھیں۔

ان پروجیکٹوں کا بنیادی مقصد بھوجپور ضلع کے برہارا بلاک کے گاؤوں میں  بنیادی ڈھانچے کی ابتدائی اور ترقیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر جناب ایس کے گپتا، سی ایم ڈی جناب اجے چودھری ڈائرکٹر (فائنانس)، جناب آر لکشما نن، آئی اے ایس، آر ای سی لمیٹڈ کے ای ڈی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دیگر ضلع افسران برہارا کے عوام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حکومت بہار کے سابق ایم ایل  اور سابق وزیر جناب رگھوویندر پرتاپ سنگھ نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی اور برہارا کے لوگوں سے خطاب کیا۔

آر ای سی لمیٹڈ کا تعارف: آر ای سی لمیٹڈ  (جو پہلے رورل الیکٹری فکیشن کارپوریشن لمیٹڈ کہلاتی تھی) ایک نورتن این بی ایف سی  ہے جو پورے بھارت میں بجلی کے سیکٹر کی فائنانس اور ترقی پر توجہ دیتی ہے۔1969 میں قائم آر  ای سی لمیٹڈ نے اپنی کارروائی کے 55 سال مکمل کرلیے ہیں۔یہ پاور سیکٹر کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آر ای سی پاور سیکٹر میں سرکار کی اہم اسکیموں مثلاً دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) اور سوبھاگیہ وغیرہ کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5611

 


(Release ID: 1656547) Visitor Counter : 187