نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

مرکز نے نائب صدر جمہوریہ کی مداخلت کے بعد نیلور ضلع میں دھان کی خریداری کے نشانے میں اضافہ کرنے سے اتفاق کرلیا ہے


نائب صدر جمہوریہ نے بھارت سرکار کے تین سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کی ہے

Posted On: 18 SEP 2020 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر،       صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت نے نیلور ضلع میں کل ملاکر 23.37 لاکھ میٹرک ٹن (چاول کی شکل میں دھان)خرید کردھان کی خریداری کا نشانہ بڑھانے سے اتفاق کرلیا ہے اور اس بات پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ نیلور ضلع میں ربیع کی فصل کے دوران خریداری کے موسم میں  31 اکتوبر 2020 تک توسیع کردی جائے۔

ضلع کے کسان  حکومت سے یہ درخواست کرتے رہے ہیں کہ خریداری کا نشانہ اور خریداری کی مدت میں اضافہ کردیا جائے۔

یہ فیصلہ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کی مداخلت کے نتیجے میں سامنے آیا  ہے جنھوں نے بھارت سرکار کے تین سکریٹریوں سے بات چیت کی تھی۔ ان میں خوراک ا ور سرکاری نظام تقسیم کے سکریٹری ، زراعت کے سکریٹری اور امور داخلہ کے سکریٹری شامل ہیں۔ انھوں نے یہ بات چیت پچھلے دو دن کے دوران کی جب نیلور ضلع میں دھان کی خریداری کا مسئلہ ان کے سامنے لایا گیا۔

ریاستی حکومت کی اس درخواست پر کہ خریداری کے لیے  نمونوں  کے نقصان میں رعایت دینے کے سلسلے میں ایک ٹیم کو بھیجا جائے، زراعت کے سکریٹری نے  نائب صدر جمہوریہ کو بتایا کہ شدید بارش سے ہونے والے نقصان کو قدرتی آفت نہیں سمجھا جاتا اس لیے کسانوں کو ریلیف ریاستی حکومت کے پاس فراہم رلیف فنڈ سے دیا جائے گا۔

ریاستی حکومت کی اس درخواست کے سلسلےمیں کہ مشرقی گوداوری ضلع میں ایف سی آئی کے گوداموں میں اُبلے ہوئے چاول کو قبول کیا جائے، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری نے نائب صدر جمہوریہ کو بتایا کہ وزارت کو ریاستی حکومت کی اس تجویز پر کوئی اعتراض نہیں  ہے بشرطیکہ ٹرانسپورٹیشن کی لاگت ریاستی حکومت اٹھائے۔ وزارت ریلوے کے تعاون سے ٹرانسپورٹیشن کے لیے درکار ریٹوں کا انتظامات کرنے کے اقدامات بھی کرے گی۔

اس سے پہلے اگست کے آخر میں وزارت نے جناب نائیڈو کی مداخلت پر  نیلور ضلع میں دھان کی خریداری کے موسم میں ایک مہینے کی توسیع کرکے اسے 30 ستمبر 2020 تک کردیا تھا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5634

 


(Release ID: 1656544)