نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

حکومت نے حال ہی میں قومی کھیل ایوارڈز کی رقم کو بڑھایا ہے:جناب کرن رجیجو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2020 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17ستمبر  2020/ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، اولمپک کھیلوں ، ایشیائی کھیلوں ، دولت مشترکہ کھیلوں وغیرہ کے تمغہ حاصل کرنے والوں کو تا زندگی  ماہانہ پنشن  عطا کرنے کے لئے  ’’پنشن ٹو میریٹورئیس اسپورٹس پرسنس‘‘ کی اسکیم کو  نافذ کررہی ہے، تاکہ جب یہ کھلاڑی سرگرم  یا فعال کھیلوں سے سبکدوش ہوں  تو انہیں  زندگی کے  ناقابل تلافی حالات میں    زندگی گذارنے میں مالی مدد   فراہم  کی جاسکے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار  اسپورٹس پرسنس‘(پی ڈی یو ایم ڈبلیو ایف ایس) اسکیم کے تحت  ان سبکدوش کھلاڑیوں کو یہ پنشن عطا کی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومت نے حال ہی میں قومی   اسپورٹس ایوارڈز کی انعامی رقم کو بڑھایا ہے۔  یعنی راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لئے ساڑھے سات لاکھ سے پچیس لاکھ روپے ، دروناچاریہ ایوارڈ  (باقاعدہ  زندہ) کے لئے پانچ لاکھ سے دس لاکھ   روپے ، دروناچاریہ ایوارڈ تا عمر زندہ )کے لئے پانچ لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے  ، ارجن ایوارڈ کے لئے  پانچ لاکھ روپے سے پندرہ لاکھ روپے   اور دھیان چندایوارڈ کے لئے پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے  کردی گئی ہے۔

مزید یہ کہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے میں میڈل  جیتنے والوں  کو اور ان کے  کوچیز اسکیم کو خصوصی ایوارڈز دیئے جاتےہیں۔  

سی گروپ میں  براہ راست بھرتی میں  میریٹوریس  پرسن  کو مرکزی حکومت نے براہ راست    بھرتی میں   پانچ فی صد کا  ریزرویشن  دینے کی   تجویز ہے۔  

اس پر ، حال ہی میں حکومت نے کھیلوں کی فہرست میں  کھیلوں کے ڈسپلن کی تعداد  43سے بڑھاکر 63 کرد ی ہے۔  قومی اسپورٹس  ڈیولپمنٹ فنڈ(این ایس ڈی ایف) کے تحت، کھیلوں کے فروغ کی  مختلف  سرگرمیوں کے لئے بھی  خصوصی مدد فراہم کی جاتی ہے۔  یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی  وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب کرن  رجیجو نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5557

 


(ریلیز آئی ڈی: 1656543) وزیٹر کاؤنٹر : 143