کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ای – کامرس  پر کووڈ  - 19 کے اثرات

Posted On: 18 SEP 2020 3:09PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،18 ستمبر / وزارتِ داخلہ  ( ایم ایچ اے ) کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت  لاک ڈاؤن کے دوران  سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ اس مدت کے دوران  خوراک ، ادویات ، طبی ساز و سامان سمیت ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے  ای – کامرس کی ہمت افزائی کی گئی ہے ۔  چونکہ  وباء اب بھی جاری ہے ،  اِس لئے ای – کامرس کے سیکٹر پر اِس  وباء کے اثرات کا جائزہ لینا ابھی قبل از وقت  ہو گا ۔

          ای  - کامرس کے آپریٹروں کو  ، اُن کی سپلائی کی قدر  سے قطع نظر  اندراج کرانا ضروری ہے ۔  ای کامرس آپریٹروں کو  آغاز  میں استثنیٰ کے فوائد   حاصل نہیں ہیں ۔  خصوصی خدمات  کے زمروں میں جی ایس ٹی  کی ادائیگی ای – کامرس آپریٹروں پر ، اُس وقت واجب ہے ، جب یہ  خدمات ، اُن کے ذریعے فراہم کی جائیں  ۔ ای – کامرس آپریٹروں کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ  اپنے ذریعے سپلائی کی گئی  قابل ٹیکس اشیاء پر ایک فی صد کی شرح سے ٹیکس کلیکشن ایٹ سورس ( ٹی سی ایس ) بھی وصول کریں  ۔ جی ایس ٹی قانون کے تحت  ہر رجسٹرڈ شخص کو   قابل ادائیگی ٹیکس کا خود جائزہ  لینا ہے اور  مقررہ مدت کے لئے  ہر ٹیکس کا ریٹرن داخل کرنا ہے ۔  اس لئے ای – کامرس آپریٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ  اشیاء اور خدمات  کے دیگر سپلائروں کی طرح  جی ایس ٹی ادا کریں ۔

          یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں  کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-09-2020)

U. No.  5608

 


(Release ID: 1656538) Visitor Counter : 166