ٹیکسٹائلز کی وزارت
مشترکہ سہولتی مراکز کا قیام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2020 1:46PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت حکومت ہند قومی ہینڈ لوم ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور جامع ہینڈلوم کلسٹر ترقیاتی اسکیم (سی ایچ ڈی ایس) کو نافذ کررہی ہے جس میں بنکروں کی مقامی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے تکنیکی سہولتوں کیلئے بلاک سطح کے کلسٹر (بی ایل سی)کے تحت مشترکہ سہولتی مراکز قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں ہنرمندی کی جدیدکاری کیلئے لوم شیڈ/ نمونہ تیار کرنے، پیداوار، ڈائنگ، لپیٹنے، سوت ڈپو اور اسٹور روم وغیرہ شامل ہیں۔ مشترکہ سہولتی مراکز (سی ایف سی) کے ڈیزائن کا خواکہ ضرورت پڑنے پر مقامی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے جزوی طور پر بدلا جاسکتا ہے۔مشترکہ سہولتی مرکز (سی ایف سی )کے پاس 50 لاکھ روپئے تک کی مجوزہ لاگت کے ساتھ تقریباً 3000 مربع فٹ کا تعمیر کردہ علاقہ ہونا چاہئےبشمول ایک خدمات مرکز،اس میں زمین کی لاگت شامل نہیں ہے۔یہ ایک منزلہ/ دو منزلہ دونوں ہوسکتا ہے۔ یہ سہولتی مرکز نشان زد بلاک میں دستیاب موجودہ بنیادی ڈھانچے میں پائی جانے والی خلا کو پُر کرنے کیلئے بھی قائم کیا جاسکتا ہے۔ تنفیضی ایجنسی کے پاس اپنی زمینی بھی ہوسکتی ہےیا کم از کم 15 سالوں کیلئے سرکاری/ سرکاری ایجنسی سے لیز پر لیا جاسکتا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعے تنفیضی ایجنسی کی جانب سے تجاویز جمع کیے جاسکتے ہیں اور ریاستی حکومت کی سفارشات کی بنیاد پراس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ اگر منظوری ہوجاتا ہے تو فنڈز تنفیضی ایجنسی کو براہ راست جاری کردیے جاتے ہیں۔
مشترکہ سہولتی مرکز (سی ایف سی) قائم کرنے کیلئے تعمیر کیلئے فنڈز مرکزی یا ریاستی حکومت کی ایجنسی کو جاری کیے جاتے ہیں جس کے تحت کنٹریکٹر کو شامل کرنے کیلئے بولی لگانےکے شفاف طریقہ کار کی اتباع کرنی ہوگی۔ سی ایف سی میں مشینوں اور دیگر آلات کو ان کی لاگت کے ساتھ نصب کیا جائیگا اور سپلائر کا فیصلہ مقامی کمیٹیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ہینڈلوم کے ریاستی ڈائرکٹر اور کلسٹر تنفیضی ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ بنکروں سے متعلق خدمات کے مرکز کے آفس انچارج کے ذریعے اس کی صدارت کی جاتی ہے۔ مشینوں اور دیگر آلات کو خریدنے کیلئے بنکروں سے متعلق خدمات مرکز کے لئے فنڈز کو منظوری دی جاتی ہے۔
درج ذیل ایجنسیاں/ ادارے تنفیضی ایجنسیوں کیلئے اہل ہیں:
- قومی سطح کی ہینڈ لوم تنظیمیں ۔
- ریاستی ہینڈ لوم ترقیاتی کارپوریشن ۔
- ریاستی اعلیٰ ترین ہینڈ لوم بنکروں کے باہمی امداد کی سوسائٹیاں۔
- مرکزی حکومت کی تنظیمیں۔
- ریاستی حکومت کے ذریعے منتخب شدہ بلاک میں بڑی موجودگی رکھنے والے پرائمری ہینڈ لوم بنکروں سے متعلق باہمی امداد کی سوسائٹی۔
- قانونی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ خودامدادی گروپ۔
- ریاستی حکومت کےذریعے سفارش کردہ اور ڈی سی ہینڈ لوم کے ذریعے منظور شدہ ہینڈلوم میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیمیں۔
- ریاستی حکومت کے ذریعے سفارش کردہ اور ڈی سی ہینڈ لوم کے ذریعے منظور شدہ ہینڈ لوم کے لئے کام کرنے والا کوئی دیگر موزوں قانونی ادارہ۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5581
(ریلیز آئی ڈی: 1656155)
وزیٹر کاؤنٹر : 124