نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این وائی کے ایس دنیا میں سب سے بڑی نوجوان تنظیموں میں شمار ہوتی ہے : کرن رجیجو

Posted On: 17 SEP 2020 4:24PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اپنی تین اہم اسکیموں یعنی (1) راشٹریہ یووا شکتی  کرانا کاری کرم (2) نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) (3) راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی) کے توسط سے نوجوانوں کی ترقی کے لئے نوجوانوں پر مرتکز مختلف النوع سرگرمیوں کا نفاذ کرتی ہے۔

نوجوانوں کے امور کے محکمہ کے تحت اسکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے براہِ کرم یہاں کلک کریں

  1. آر جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی): آر جی این آئی وائی ڈی، سرپروم بدور، تمل ناڈو،  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت، حکومت کے تحت’قومی اہمیت کا ایک ادارہ‘ ہے۔
  2. نیہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس): این وائی کے ایس دنیا کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ این وائی کے ایس نیہرو یووا کیندروں کے توسط سے 623 اضلاع میں موجود ہے۔
  3. قومی سروس اسکیم (این ایس ایس): قومی سروس اسکیم (این ایس ایس) 1969 میں متعارف کی گئی۔ اس کا مقصد رضاکار کمیونٹی سروس کے توسط سے نوجوان طلبا کے شخصیت اور کردار کی نشو ونما کرنا ہے۔این ایس ایس مہاتما گاندھی کے نظریات پر قائم ہے۔ این ایس ایس کا منتر ہے ’’مجھ سے پہلے آپ‘‘۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کو د کی وزارت کے تحت نوجوانوں کی ترقی کے لئے تین تنظیمیں مصروف عمل ہیں۔ ان تنظیموں میں (1) نہرو  یووا کیندر سنگھٹن (این وائی کے ایس)، (2) بئشبک سروس (3) آر جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیلوپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی) کے نام شامل ہیں۔

فی الحال نہرو یوا کیندر سنگٹھن سے 1.87 لاکھ یوتھ کلب ملحق ہیں۔ اور ان کے اراکین کی تعداد 36 لاکھ نوجوان رضاکاران اور این ایس ایس کارکنان پر مشتمل ہے جو ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس کے تحت تقریباً 40 لاکھ رضاکاران 479 یونیورسٹیوں ، 17676 کالجوں / تکنیکی اداروں اور 12087 سینیئر سکینڈری اسکولوں میں ان رول ہیں۔

 

********

 

 

م ن۔اب ن

 (U: 5572)



(Release ID: 1656108) Visitor Counter : 117