صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے جی 20 وزرائے خزانہ اور صحت کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کیا
وبا کے دوران بہتر تیاریوں کیلئے مؤثر صحت نظام تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
17 SEP 2020 7:05PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جی۔20 ملکوں کے وزرائے خزانہ اور صحت کی مشترکہ میٹنگ میں شرکت کی۔ سعودی عرب جس کے پاس جی-20 ملکوں کی صدارت ہے، نے اس اجلاس کی میزبانی کی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے عوامی صحت میں سرمایہ کاری پر زور کی ستائش کی۔ یہ ایسا طریقہ کار ہے جو کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں پہلے سے ہی جاری ہے۔
ان کی تقریر کا متن درج ذیل ہے:
صدر اور معزز وزراء! موجودہ وبا اور عالمی بحران سے پیدا ہونے والے حالات ایسے ہیں جس کی نظیر پہلے نہیں ملتی۔ ایسے میں قومی اور عالمی سطح پر یکجہتی کی ضرورت ہے۔
عالمی سطح پر موجودہ حالات کے درمیان ضرورت ہے کہ بین الاقوامی کثیر شعبہ جاتی باہمی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر میں صحت نظام کو مؤثر صلاحیت کو یقینی بنایا جاسکے اور کووڈ-19 کے پیچیدہ معاملات کے بہاؤ کو روکا جاسکے اور دنیا کی آبادی میں کمزوروں اور بزرگوں کا تحفظ کیا جاسکے۔
ہمیں وبا کے دوران بہتر تیاریوں کیلئے مؤثر صحت نظام تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام دیگر ایکشن پلان وبا کی روک تھام کیلئے ہیں تاہم ایک بہتر طور پر تیار کردہ حفظان صحت نظام وبا کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
ضرورت ہے کہ کووڈ-19 معالجہ، ادویہ اور ویکسین تک رسائی کومنصفانہ اور مساوی انداز میں یقینی بنایا جائے۔ وبا سے تحفظ تک رسائی کو آسان بنایا جائے اور اس کی کوئی قیمت نہ چکانا پڑے۔ ہندوستان بہتر اور معیاری مینوفیکچرنگ کی تاریخ کے ساتھ میک اِن انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے ذریعے کوشش کریگا اور ڈلیوری بندوبست کیلئے تحقیق اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کی ترقی کو مکمل تعاون فراہم کریگا۔
ہم سبھی کو موجودہ پروگراموں مثلاً کووڈ-19 ٹولس ایکسیلیٹر(اے سی ٹی-اے) تک رسائی اور علاج ومعالجہ، ادویہ اور ویکسین تک منصفانہ عالمی رسائی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ صحت نظام کو مزید مستحکم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ سابقہ وباؤں مثلاً 2003 میں سارس اور 15-2014 میں ایبولا کے تجربات سے حوصلہ پاکر عالمی سطح پر یکجہتی ضروری ہے تاکہ مزید بیماریوں اور شرح اموات کی روک تھام کی جاسکے۔ کھلی اطلاعات اور شفافیت عالمی سطح پر وبا کو قابو کرنے کی کوششوں اور مرض کے تجزیے کی نگرانی میں اہم ہوگی۔
ہندوستان حفظان صحت کووریج کے تئیں عہد بند ہے اور اس مشکل وقت میں ہندوستان زندگیوں کو بچانے اور لوگوں کی صحت کی حفاظت کرنے کے مشترکہ مشن کو حقیقت بنانے کیلئے دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسی طرح ہندوستان عالمی معیشت میں جلد از جلد دوبارہ توانائی پیدا کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ وقت فیصلہ کن عوامی صحت لیڈر شپ اور مستقبل کے وباکے لہر اور کووڈ-19 کے بعد کے دور کیلئے تیاری کرنے کا بھی ہے۔
عوامی صحت لیڈروں کو سرحد سے پرے دیکھنا چاہئے وائرس کے خلاف ہماری لڑائی جس کی کوئی سرحد نہیں ہے، کے عالمی تجربات سے سیکھ کر ہی ہم کھوئی ہوئی زندگی کو وقار عطا کرسکتے ہیں اور موجودہ اور مستقبل کے مریضوں کیلئے زندگی کو بچانے والے اقدامات کو نافذ کرسکتے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5577
(Release ID: 1656059)
Visitor Counter : 169