وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  اور  روس کے صدر کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

Posted On: 17 SEP 2020 11:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے آج روس کے صدر ، عزت مآب ولادیمیر پوتن کے ساتھ   ٹیلی فونی گفتگو کی۔

روسی صدر نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر انہیں مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم جناب مودی نے اس کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا  کیا۔

دونوں لیڈران نے بھارت اور روس کے درمیان ‘خصوصی  اور دوستانہ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ ’کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو دوہرایا اور کووڈ-19 وبائی مرض کے باوجود دوطرفہ مذاکرات کے تسلسل کی پذیرائی کی۔اس سلسلے میں انہوں نے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ماسکو دورہ کو یاد کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے اس سال ایس سی او اور برِکس میں روس کی کامیاب صدارت  کے لئے صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس سال کے آخر میں ایس سی او اور برِکس اجلاس کے ساتھ ساتھ بھارت کی میزبانی میں ہونے جارہی ایس سی او کے حکومتی سربراہان کی کونسل میں شرکت کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں ذاتی توجہ دینے پر صدر  پوتن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ باہمی طورپر متفقہ تاریخ میں اگلےدو طرفہ اجلاس میں صدر پوتن کا بھارت میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

 

 

 

م ن۔ق ت۔ن ع

(18.09.2020)

(U: 5590)


(Release ID: 1656033) Visitor Counter : 214