وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور موذمبیق کے صدر، عزت مآب فلیپی جیسنٹو نیوسی کے درمیان ،ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 03 JUN 2020 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3؍جون، وزیراعظم نے آج موذمبیق کے صدر عزت مآب فلیپی جیسنٹو نیوسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

دونوں لیڈروں نے جاری  کووڈ – 19 وبا کے ذریعے دونوں ممالک کو  درپیش  چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہندوستان کی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ صحت کے بحران کے دوران موذمبیق کی  مدد کرنے کا خواہش مند ہے، جس میں لازمی  ادویات  اور آلات کی گنجائش کی فراہمی بھی شامل ہے۔ صدر نیوسی نے  صحت، دیکھ بھال اور  ادویہ جاتی  فراہمی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے لئے ستائش کا اظہار کیا۔

دونوں لیڈرو نے دیگر اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں موذمبیق میں ہندوستانی سرمایہ کاری اور  ترقیاتی پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے موذمبیق کو افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی مجموعی ساجھیداری کے ایک اہم ستون کے طور پر تسلیم کیا اور واضح کیا کہ ہندوستان کی کمپنیوں نے موذمبیق کے کوئلے اور قدرتی گیس کے شعبوں میں بڑے عزائم کئے ہوئے ہیں۔

قائدین نے دفاع اور  سلامتی میں بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کے تئیں بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شمالی موذمبیق میں دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں صدر نیوسی کی تشویش پر تبادلہ خیال کیا اور  موذمبیق کی پولیس اور حفاظتی دستوں کی صلاحیت سازی  کرکے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی۔

وزیراعظم نے موذمبیق میں ہندوستانیوں اور ہندوستانی نزاد برادریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے موذمبیق حکام کی  جاری  کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ دونوں لیڈرو ں نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک حالیہ جاری وبا کے دوران تعاون اور حمایت کے مزید  امکانات کو روشن کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن- ا ع- ق ر)

(17-09-2020)

U-5533


(Release ID: 1655578) Visitor Counter : 198