پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پی این جی او رسی این جی کی درآمد اور اندرون ملک پیداوار

Posted On: 16 SEP 2020 1:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16ستمبر  2020/پیٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل  (پی پی اے سی)، کےذریعہ  فراہم کردہ معلومات  کےمطابق  ، تقریباً 9228 ایم ایم ایس سی ایم  قدرتی گیس مقامی طور پر تیار کی گئی ہے اور اپریل سے جولائی ، 2020 کے دوران ملک میں تقریباً 9966 ایم ایم ایس سی  ایم ، ایل این جی درآمد کی گئی ہے۔  یہ گیس  پائپ قدرتی گیس (پی این جی) اور کمپریسڈ قدرتی گیس  (سی این جی) کی مانگ کو بھی پورا کرتی ہے۔

آئی او سی ایل  1517 کلو میٹر طویل   پیرا ڈپ –ہلدیہ، بیرونی آئل 30صلاحیت میں اضافہ پائپ لائن پروجیکٹ پر عمل پیرا ہے۔ آئی او سی ایل نے بتایا  ہے کہ  31 اگست 2020 تک 43.4 فی صد فزیکل  (جسمانی) پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید برآں، گیل نے اترپردیش ، بہار ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال   کی ریاستوں کو جوڑنے کے لئے  بارونی –گوہاٹی پائپ لائن(ڈی جی پی ایل) کی توسیع اور بھامرا-ہلدیہ (ڈی  ایچ پی ایل)  کےلئے اس پر   لائن کی توسیع کے ساتھ جگدیش پور  -ہلدیہ-بوکارا – دھامرا پائپ لائن( جے ایچ بی ڈی پی ایل) پر عمل پیرا ہے۔ گیل نے بتایا ہے کہ پائپ لائن کے تقریباً2655 کلو میٹر میں سے سے اب تک  تقریباً 1401 کلو میٹر کم  کیا ہے۔

 اندردھنش گیس گرڈ لمیٹیڈ (آئی جی جی ایل)کی موجودہ ترقی کے سلسلہ میں یہ پیش کیا گیا ہےکہ   حکومت ہند نے  منصوبہ کی لاگت کے    60 فی صد یعنی لائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت 5559 کروڑ روپے  8 جنوری 2020 کو مختص کئےگئے۔ میسرس نکان پروجیکٹ منجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی) کی حیثیت سے شامل ہیں۔  پی اینڈ ایم پی ایکٹ 1962 کے تحت  آسام ، میگھالیہ، تریپورہ،  ناگالینڈ ، اروناچل پردیش، میزورم اور منی پور کے لئے   اراضی کے   حصول کے لئے   مجاز   اتھارٹیز کو مقرر کیاگیا ہے۔ آسام اور تریپورہ میں  پی ایم پی ایکٹ1962 کے   سیکشن 3(1) کے تحت  نوٹی فکیشن کی اشاعت  مکمل ہوچکی ہے۔ پروجیکٹ سے پہلے دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس کےمرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5499

 



(Release ID: 1655467) Visitor Counter : 66