سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مخنثوں سے متعلق قومی کونسل مخنثوں کے سلسلے میں متعدد پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لیگا

Posted On: 16 SEP 2020 1:11PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج راجیہ سبھامیں  ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت نے مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2019 کو   وضع اور لاگو کیا ہے۔ مخنثوں سے متعلق قومی کونسل  نے چیپٹر VII کے مطابق دیگر اراکین کے ہمراہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے باری باری سے مخنث برادری کے پانچ نمائندے اور غیرسرکاری تنظیموں یا مخنث افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے پانچ ماہرین مرکزی حکومت کے ذریعے نامزد کیے جائیں گے۔ کونسل متعدد پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لیگا اور وہ مختلف طریقہ کار کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے آزاد اور خودمختار ہے۔

ایکٹ کی دفعہ 18  میں مخنث افراد کے خلاف جرائم کے ساتھ ساتھ جرمانوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ مخنثوں سے متعلق قومی کونسل کے کلیدی کاموں میں سے ایک ان کی شکایات کا ازالہ کرنا بھی ہے۔

ایکٹ کی دفعہ 19کے مطابق مرکزی حکومت وقتاً فوقتاً اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے ذریعے وضع کردہ قوانین کو ملحوظ رکھتے ہوئےمخنثوں سے متعلق قومی کونسل کو ضروری اختیارات فراہم کرے گی جیسا بھی ضروری ہو تاکہ اس ایکٹ کے مقاصد کو انجام دیا جاسکے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5516


(Release ID: 1655456) Visitor Counter : 91