امور داخلہ کی وزارت
جنوبی ریاستوں میں اسلامی دہشت گرد
Posted On:
16 SEP 2020 3:25PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،16 ستمبر / مرکزی اور ریاستی سکیورٹی ایجنسیوں کے مشاہدے میں آیا ہے کہ جنوبی ریاستوں سمیت کچھ ریاستوں میں افراد نے اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) میں شرکت کی ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جنوبی ریاست تلنگانہ ، کیرالہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں داعش کی موجودگی سے متعلق 17 معاملات درج کئے ہیں اور 122 ملزموں کو گرفتار کیا ہے ۔ داعش ، اسلامی ریاست برائے عراق و شام / اسلامی مملکت عراق و شام / داعش / اسلامی مملکت خراسان ( آئی ایس کے پی ) / آئی ایس آئی ایس / ولایت خراسان / اسلامی مملکت عراق اور شام و خراسان ( آئی ایس آئی ایس – کے ) اور اس کی تمام دیگر تنظیموں کو مرکزی حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون 1967 کے پہلے شیڈول کے تحت دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔ داعش انٹر نیٹ پر مبنی مختلف سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو اپنے نظریات کی تشہیر کے لئے استعمال کرتی ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے سائبر اسپیس پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے انکشاف کیا ہے کہ داعش سب سے زیادہ کیرالہ ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، راجستھان ، بہار ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش اور جموں و کشمیر میں سرگرم ہے ۔
یہ بات آج راجیہ سبھا میں امورِ داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (16-09-2020)
U. No. 5473
(Release ID: 1655410)
Visitor Counter : 96