کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چینی مصنوعات پر پابندی

Posted On: 16 SEP 2020 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر،      حکومت سامنے آنے والی تجارتی اور اقتصادی جزئیات پر غور کرتے ہوئے ملک کی درآمدی پالیسی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتی رہتی ہے۔ درآمدات کو باضابطہ بنانے سے متعلق فیصلے قومی اورعوامی مفاد کو  ذہن میں رکھ کر کیے جاتے ہیں۔ اس وقت بیرونی تجارتی پالیسی کے تحت  تقریباً 550ٹیرف لائنیں درآمدات کے تعلق سے محدود/ ممنوعہ زمرے میں شامل ہیں جن کی درآمد پر چین سمیت تمام ملکوں پر پابندی عائد ہے۔

اندرون ملک صلاحیت میں مدد کے لیے اور اسے توسیع دینے کے لیے حکومت نے ایسی پالیسیوں پر عمل کیا ہے جن کے ذریعے کاروبار میں آسانی پیدا کرکے اور پیداوار سے متعلق  ترغیبات(پی ایل ایس ایس) کے ذریعے اندرون ملک سامان کی تیاری کو فروغ دینا جاسکے۔ ان میں موبائل فون اور الیکٹرانک کے کلپرزے اور بڑی تعداد ادویات اور طبی سامان وغیرہ شامل ہے۔ جو آتم نربھر بھارت کے وژن سے مطابقت رکھتاہے۔

یہ اطلاع کامرس  اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5470



(Release ID: 1655404) Visitor Counter : 104