امور داخلہ کی وزارت

مائیگرینٹوں کے لیے مالی امداد

Posted On: 15 SEP 2020 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 ستمبر،         مرکزی حکومت کو اس بات کا پوری طرح احساس تھا کہ  ناگزیر لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ صورت حال کا قومی سطح پر ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول رموں نے قریب سے جائزہ لیا۔ مائیگرینٹ کارکنوں سمیت بے گھر ہونے والے افراد کو کھانا، صحت خدمات اور پناہ فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے 28 مارچ 2020 کو ریاستی حکومتوں کو یہ اجازت دی کہ وہ اس مقصد کے لیے ہنگامی حالات میں کام کرنے والے ریاستی فنڈ(ایس بی آر ایف) کو استعمال کرسکتی ہیں۔

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو برابر یہ مشورے جاری کیے کہ مائیگرینٹ کارکنوں کو پناہ، کھانا،پانی، صحت خدمات اور مناسب مشورے فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

وزارت داخلہ نے 19 اپریل 2020 کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اندر مائیگرینٹ کارکنوں کی نقل وحرکت کی اجازت دی تاکہ ان کارکنوں کو صنعتی، زراعتی، تعمیراتی، مالی تیار کرنے والے اور منریگا کارکنوں کے طور پر مصروف کار کیا جاسکے۔ چونکہ 20 اپریل 2020 سے گھیرا بندی والے علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں فاضل نئی سرگرمیوں کی اجازت بھی دے دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے اپنے احکامات مجریہ 29 اپریل اور یکم مئی 2020 کومائیگرینٹ کارکنوں کو یہ اجازت بھی دی کہ وہ بسوں اور خصوصی شرمک ٹرینوں کے ذریعے اپنی آبائی ریاستوں کو جاسکتے ہیں۔

 کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران اپنی آبائی ریاستوں کو جانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کی سڑک پر ہونے والی  اموات کے بارے میں مرکز نے کوئی اعداد وشمار جمع نہیں کیے ہیں۔ ا لبتہ مرکزی حکومت نے  مائی گرینٹ کارکنوں کی نقل وحرکت میں آسانی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔

مرکزی حکومت  نے 26 مارچ 2020 کو  غریب لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد دینے کے لیے ایک اعشاریہ7 صفر لاکھ کروڑ روپئےکی مالیت کے‘‘پردھان منتری غریب کلیان یوجنا’’ کے تحت ایک راحتی پیکیج کا ا علان کیا۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً 42کروڑ لوگوں کو 68820 کروڑ روپئے کی مالی امداد مل چکی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے کووڈ-19 کے مدنظر اپنے گاؤں کو واپس جانے والے مائیگرینٹ کارکنوں کے لیے روزگار اور روزی روٹی کے مواقع بڑھانے کی خاطر 20 جون 2020 کو ‘‘غریب کلیان روزگار ابھیان’’ کی شروعات کی۔

امور کے داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5425



(Release ID: 1654717) Visitor Counter : 145