ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اپرینٹس شپ  کے لئے مشاہرہ

Posted On: 14 SEP 2020 2:29PM by PIB Delhi

                                       

نئی دہلی،  14  ستمبر 2020،           ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ٹریڈ اپرینٹس سمیت  اپرینٹیسس سمیت تمام زمروں کے لئے قابل ادائیگی مشاہرے کی  کم از کم شرح  میں ترمیم کی گئی جس کو  بھارت کے غیر معمولی گزٹ بتاریخ 25 ستمبر 2019 میں نوٹیفائی کیا گیا۔ کم از کم مشاہرہ  تعلیمی اور تکنیکی  لیاقت کی شرط پر مبنی  ہے  جو کہ  متعلقہ ٹریڈ کے نصاب میں  مقرر کیا ہے۔ ستمبر 2019 تک ترمیم شدہ  اپرینٹس شپ  رول 1992 میں کہا گیا ہے کہ  اپرینٹس شپ تربیت کے دوسرے سال کے دوران  مقررہ کم از کم مشاہرے کی رقم میں  10 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا اور  اپرینٹس شپ تربیت کے تیسرے سال کے دوران   مقررہ مشاہرے کی کم از کم رقم میں  مزید 15 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ فی الحال حکومت  اپرینٹسز کو  دیئے جانے والے مشاہرے میں اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔اپرینٹسز کے تمام زمروں کے لئے ماہانہ ادا کیا جانے والا کم از کم مشاہرہ درج ذیل ہے:

نمبر شمار

زمرہ

تربیت کے پہلے سال کے لئے  مقررہ کم از کم بنیادی مشاہرے کی رقم

(1)

(2)

(3)

(i)

اسکول پاس کرنے والے د(رجہ 5 سے درجہ 9)

5000 روپے ماہانہ

(ii)

اسکول پاس کرنے والے د(رجہ10)

6000 روپے ماہانہ

(iii)

اسکول پاس کرنے والے د(رجہ12)

7000 روپے ماہانہ

(iv)

نیشنل یا ریاستی سرٹی فکیٹ یافتہ

7000 روپے ماہانہ

(v)

ٹیکنیشین (ووکیشنل) اپرینٹس یا ووکیلشن سرٹی فکیٹ یافتہ یا سینڈ وچ کورس (ڈپلومہ انسٹی ٹیوشن کےطلبا)

7000 روپے ماہانہ

(vi)

کسی بھی دھارے یا  سینڈ وچ کورس  ٹیکنیشین اپرینٹس یا ڈپلہومہ یافتہ  (ڈگری  انسٹی ٹیوشن کےطلبا)

8000 روپے ماہانہ

(vii)

کسی بھی دھارے میں گریجیوٹ اپرینٹس یا  ڈگری اپرینٹس شپ  یا ڈگری

8000 روپے ماہانہ

(viii)

 

اسکل سرٹی فکیٹ یافتہ

 

 

الف: اپرینٹس کی تعلیمی اہلیت  کے مطابق مشاہرہ جیسا کہ  اوپر مذکور ہے

ب: اگر اپرینٹس  مذکورہ بالا زمرے میں سے کسی میں نہیں آتا/ آتئی ہے تو  اسے کم از کم 5000 روپے کا ماہانہ کا مشاہرہ ملے گا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

 

U-5409


(Release ID: 1654514) Visitor Counter : 244