وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے سیاحت کے شعبے میں آئے کووڈ -19 کی وبا کے بحران سے نمٹنے کے لئے مختلف قدم اٹھائے ہیں:وزیرسیاحت


سیاحتی مقامات اور سرگرمیوں کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کا پورا استعمال کیا جائے گا:جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 14 SEP 2020 6:33PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 14ستمبر، کووڈ-19 کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لئے درج ذیل قدم اٹھائے گئے ہیں:

1-کووڈ سے حفاظت اور صفائی ستھرائی کے  تئیں بیداری پیدا کرنے، تربیت دینے اور رہنماخطوط کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی آپریشنل رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد میزبانی کی صنعت ، خاص طور پر چھوٹی اور متوسط اکائیوں کو اپنے کاروبار پھر سے شروع کرنے اور ترقی دینے کے لئے صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

2-ہوٹلوں، ریستوراں، بی اینڈ بی یا ہوم اسٹے اور سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے کام کاج کے تعلق سے سفارشات تیار کی گئی ہیں اور کاروبار کے دوبارہ آغاز کرنے میں سہولت کے لئے انہیں 08جون 2020 کو جاری کیا گیا۔

3-ان ہوٹلوں اور دیگر اقامتی اکائیوں کی منظوری کی مدت  اجازت یا سند جن کے پراجیکٹ کی منظوری ؍ تجدید منظوری اور درجہ بندی ؍ تجدید درجہ بندی کی مدت ختم ہو گئی تھی؍ یا ختم ہونے کا امکان تھا، انہیں 30 ستمبر 2020 تک توسیع دے دی گئی ۔

4-وزارت نے کووڈ-19 اور اس کے بعد ہوٹلوں، ریستورانوں ، بی اینڈ بی اور دیگر اکائیوں کے محفوظ کام کاج کے تعلق سے جاری کئے گئے رہنما خطوط ؍ معیاری طریقۂ کار کو مؤثر طور پر نافذ کرنے کے لئے ایک اہم پہل ساتھی (سسٹم اویئرنیس اینڈ ٹریننگ فار ہاسپٹلٹی انڈسٹری)کے نام سے شروع کی گئی ہے۔

5-ٹریول ایجنٹوں، ٹور آپریٹروں، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ آپریٹروں کی وزارت سیاحت کے ذریعے شناخت کو چھ مہینے کے لئے خودکار طریقے سے توسیع دے دی گئی ہے۔ جن اداروں نے وزارت سے شناخت کی درخواست کی تھی، انہیں چھ ماہ کے لئے عارضی شناخت دے دی گئی ہے اور مطلوبہ طریقہ کار کی تکمیل ملتوی کر دی گئی ہے۔

6-مارکٹنگ ترقی امدادی اسکیم کے تحت متعلقہ فریقین کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے رہنما خطوط اسکیم کے دائرہ کار اور رسائی کو بہتر بنانے کی غرض سے نظر ثانی کے مرحلے میں ہیں۔

7-وزارت نے جنوری میں دیکھو اپنا دیش (ڈی اے ڈی)، پہل شروع کی۔ اس پہل کو سوشل میڈیا، وزارت کی ویب سائٹ اور ڈومسٹک انڈیا ٹورزم کے دفاتر کے ذریعے بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس پہل کے تحت وزارت ملک کی متنوع ثقافت، ورثے، مقامات اور سیاحتی مصنوعات کو دکھانے کے کے لئے ویبینار کا سلسلہ چلا رہی ہے۔ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وزارت نے MyGov.in پلیٹ فارم پر ڈی اے ڈی سے متعلق آن لائن  عہد  اور کوئز بھی شروع کیا ہے۔

8-وزارت نے گھریلو سیاحت پر توجہ دینے کے لئے بہت سے اختراعی قدم اٹھائے ہیں، جیسے ملک کی مصنوعات کا فروغ، تہوار، کھانے وغیرہ  کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے فروغ دینا ۔وزارت  ایک بھارت-شریشٹھ بھارت کے تصور کو فروغ دینے کے لئے سرگرمیوں کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران کئی شہروں کی فضائی فوٹو گرافی بھی کرائی ہے تاکہ ان مقامات کو سیاحتی نقطہ نظر سے فروغ دیا جا سکے۔ اسی طرح ملک کے آخری کونے تک پہنچنے کا ہدف آر سی ایس-اُڑان سے قابل رسائی بنانے کے لئے فنڈنگ کے ذریعے طے کیاگیا ہے۔ نیز اہم سیاحتی مقامات کی رسائی میں بہتری بنانے لئے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت سے بھی بات کر رہی ہے۔

وزارت نے وبا کی وجہ سے آئے بحران سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کا پوری طرح استعمال کرنے کے لئے تفصیلی منصوبہ تیار کیا ہے۔

گوگل کی شراکت داری کے ساتھ بے مثال بھارت پلیٹ فارم ملک بھر کے اہم سیاحتی مقامات کے 360ڈگری واک تھرو اور اسٹوریز پیش کرتا ہے۔ مواد کو بے مثال بھارت کی ویب سائٹ کے اندر اہم سیاحتی مقامات کے صفحات میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ صفحات ناظرین کو سیاحتی مقامات کی 360 ڈگری تصویریں فراہم کرتے ہیں، جن سے انہیں ان کا تفصیلی منظر حاصل ہوتا ہے۔

سیاحتی مقامات اور سرگرمیوں کے بارے میں بیداری لانے اور انہیں فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کا پوری طرح استعمال کیا جائے گااور جب حالات معمول پر آ جائیں گے، تب لوگوں کو ان مقامات کی سیاحت کے لئے آمادہ کیا جائے گا۔ بے مثال بھارت پورٹل اور موبائل ایپ کو مواد اور سیاح دوست خصوصیات سے لیس کر کے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ؎

وزارت سیاحت نے ایک ڈیجیٹل پہل Incredible India Tourist Facilitator (IITF) Certification Programmeکا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ  سیاحت سے متعلق سہولت کاروں کی کھیپ تیار کرناہے۔  اس سے سیاحتی امکان کے حامل  مقامی اورملک کے دوردراز کےعلاقوں میں بھی روزگار کے مواقع  پیداکرنے میں مدد ملے گی۔

یہ معلومات ثقافت و سیاحت کے وزیر (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے  فراہم کیں۔

 

*************

( م ن ۔ ع ا۔  ک ا(

U. No.5412

 



(Release ID: 1654481) Visitor Counter : 200