ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا مشن کا نشانہ

Posted On: 14 SEP 2020 2:32PM by PIB Delhi

                                                                       

نئی دہلی،  14  ستمبر 2020،           ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ مشن (این ایس ڈی ایم)  کا آغاز وزیراعظم نے  15 جولائی 2015 کو کیا تھا جس کا مقصد  ملک بھر میں  ہنرمندی کے فروغ کی کوششوں  کو نافذ کرنے اور  ان کی رفتار تیز کرنے کے لئے  ایک مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرانا اور  ہر سال  ایک کروڑ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرانا تھا۔اسکل انڈیا مشن کے تحت ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے  طویل مدتی اور قلیل مدتی تربیت کے ذریعہ  نوجوانوں کو  روزگار حاصل کرنے میں معاون ہنر مندیوں کی تربیت دی ۔ یہ وزارت پردھان منتری کوشل وکا یوجنا (پی ایم کے وی وائی 2.0) اور جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) قلیل مدتی تربیت کے لئے نافذ کررہی ہے۔ 18۔2017 سے  20۔2019 تک پی ایم کے وی وائی 2.0 کے تحت  مختص کئے گئے فنڈ  اور اخراجات کی تفصیل  ضمیمہ ۔1 حصہ  الف میں دی گئی ہے۔ پی ایم کے وی وائی 2.0 کے تحت  یکم اپریل 2020 تک  94.17 لاکھ امیدواروں کو  تربیت دی گئی/ تشریق  کی گئی۔

جے ایس ایس اسکیم کے تحت مالی  20۔2018 کے لئے مختص کئے گئے فنڈ  اور اخراجات کے ساتھ ساتھ  جن امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے ان کی تفصیل ضمیمہ 1۔ حصہ ب میں دی گئی ہے۔

کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم کے تحت انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  (آئی ٹی آئی)کے ذریعہ طویل مدتی تربیت فراہم کرائی جاتی ہےسال 2014 میں ملک میں آئی ٹی آئیز کی مجموعی تعداد 11964 سے بڑھ کر  سال 19۔2018 میں  14939 ہوگئی اور اس مدت کے دوران  داخلہ لینے والے تربیت یافتگان کی تعداد 16.90 لاکھ سے بڑھ کر 23.08 لاکھ ہوگئی۔ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور انہیں چلانا  متعلقہ ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جبکہ  شرائط تیار کرنے ، نصاب ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ  امتحان لینے اور  سند عطا کرنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔

ضمیمہ۔1

حصہ الف

پی ایم کے وی وائی 2.0 کے تحت 18۔2017 سے 20۔2019 تک مختص کئے جانے والے فنڈ اور اخرجات کی تفصیل

نمبر شمار

مالی سال

مختص کیا گیا بجٹ (ترمیم شدہ تخمیہ،  روپے کروڑ میں)

اخراجات (روپے کروڑ میں)

1

2017-18

1723.19

1721.18

2

2018-19

1946.45

1909.19

3

2019-20

1749.22

1648.25

 

                                                      

 

 

 

 

 

حصہ ب

جے ایس ایس اسکیم کے تحت  مالی سال 20۔2018 کے لئے  مختص کئے گئے فنڈ  اور اخراجات کے ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنے والے  امیدواروں کی تفصیل

نمبر شمار

مالی سال

مختص کیا گیا بجٹ (  روپے کروڑ میں)

بجٹ اخراجات (روپے کروڑ میں)

تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد (لاکھ میں)س

1

2018-19

80

61.50

1.67

2

2019-20

80

78.50

4.01

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5407

                          



(Release ID: 1654469) Visitor Counter : 100