نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے تمام ہندوستانی زبانوں کے مساوی احترام کی اپیل کی


ہمیں اپنی متمول زبان کے تنوع پر فخر کرنا چاہئے: نائب صدر

کہا، ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کو ایک دوسرے کے لازم وملزوم کے طور پر دیکھنا چاہئے

کسی بھی زبان کو مسلط یا اس کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے: نائب صدر

مادری زبان میں اسکول کی تعلیم فراہم کرنے کی اپیل

پبلشرز اور اساتذہ کو ہماری زبانوں کے مابین مکالمہ بڑھانے کے لئے کام کرنا چاہئے

ہندی دیوس -2020 پر ویبنار سے خطاب

Posted On: 14 SEP 2020 1:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 14ستمبر     :

نائب صدر جمہوریہ، ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج تمام زبانوں کے مساوی احترام کی اپیل کی اور زور دیا کہ کسی بھی زبان کو مسلط نہیں کیا جانا چاہئے اور نہ ہی اس کی مخالفت کی جانی چاہئے۔

ہندی دیوس -2020 کے موقع پر مدھوبن ایجوکیشنل بکس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہماری تمام زبانوں کی بھرپور تاریخ ہے اور ہمیں اپنی زبان کے تنوع اور ثقافتی ورثہ پر فخر کرنا چاہئے۔

یہ ذکر کرتے ہوئے کہ مہاتما گاندھی نے 1918 میں دکشن بھارت ہندی پرچارسبھا کو پایا تھا ، نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کو ایک دوسرے کے لازم وملزوم کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

شہریوں میں خیر سگالی ، محبت اور پیار بڑھانے کے لئے شری نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ غیر ہندی بولنے والی ریاستوں کے طلبا کو ہندی سیکھنا چاہئے اور ہندی بولنے والی ریاستوں کے طلبا کو ایک اور ہندوستانی زبان جیسے تمل ، تیلگو ، کنڑا وغیرہ سیکھنا چاہئے۔

قومی تعلیمی پالیسی۔ 2020 میں مادری زبان کو دی جانے والی اہمیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے جامع تعلیم کے لئے مادری زبان میں تعلیم کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ، "اس سے بچوں کو موضوع کو بہتر طریقے سے سیکھنے اور سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور وہ اپنے آپ کو بہتر اظہار خیال کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں''۔

یہ کہتے ہوئے کہ مادری زبان میں تعلیم ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں اچھی کتابوں کی آسانی سے دستیابی کی ضرورت ہوگی ، نائب صدر نے کہا کہ اشاعت خانوں کا اس میں ایک اہم کردار ہوگا۔

شری نائیڈو نے تمام ہندوستانی زبانوں کو ایک ساتھ ترقی کرنے کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے پبلشروں اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ہماری زبانوں کے مابین مکالمہ بڑھانے کے لئے کام کریں۔

اس موقع پر موجود معززین میں مدھوبن ایجوکیشنل بکس کے سی ای او جناب نوین راجلانی ، این سی ای آر ٹی سے پروفیسر اوشا شرما ، اندرا پرستھ یونیورسٹی سے پروفیسر سروج شرما اور این سی ای آر ٹی کے پروفیسر پون سدھیر موجود تھے۔

                                          **************

 

م ن۔ن ا۔ م ف    

U:5364


(Release ID: 1654221) Visitor Counter : 206