سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے مضر صحت گیسوں کے اخراج سے متعلق بہت سے نئے بین الاقوامی معیارات اور حفاظتی اقدامات پر جلد ہی عمل کیا جائے گا

Posted On: 12 SEP 2020 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12  ستمبر ، 2020  / حکومت نے ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے مضر صحت گیسوں کے اخراج سے متعلق بین الاقوامی معیارات اور حفاظتی اقدامت پر عمل درآمد کے لیے یکسر تبدیلی لانے والا پروگرام  شروع کیا ہے۔ چونکہ حکومت آٹو موبائل صنعت کے لیے ایک دیرپا ضابطہ جاتی نقش راہ  کی جانب بڑھ رہی ہے تاکہ یہ صنعت ترقی کر سکے اور جی ڈی پی میں اپنے تعاون میں اضافہ کر سکے۔ بھارت کی آٹوموٹیو صنعت  کو اس طرح کے ضابطوں کے سلسلے میں ترقی یافتہ ملکوں کے معیار پر لانے کا ارادہ کا جا رہا ہے۔

بھارت کی موٹر گاڑیوں کی صنعت میں یہ تبدیلیاں آرہی ہیں اور حالیہ برسوں میں مسافروں کی حفاظت ، مضر صحت گیسوں  کے اخراج پر کنٹرول اور اس سے متعلق ٹکنالوجی کے میدان میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ بی ایس – IV  سے بڑھ کر بی ایس –VI کے اخراج کے اصولوں کو اختیار کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مضر صحت گیسوں کے یورو ضابطوں کے ساتھ یکسانیت لائی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے اس  صنعت میں یوروپ، جاپان اور امریکہ کی صنعت کے ساتھ یکسانیت پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں سے متعلق قانون  (ایم وی اے ) میں ترمیمات کا حکومت کی طرف سے ایک مثبت قدم کے طور پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بھارت کی موٹر گاڑیوں میں مضر صحت گیسوں کے اخراج میں بہتری لانے اور حفاظتی نظام کے لیے بہت سے ضابطوں کا اطلاع نامہ جاری کیا ہے۔ ان میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم ، ایئر بیگز ، رفتار کے بارے میں چوکنا کرنے والے نظام ، ریورس پارکنگ مدد ، کریش معیارات وغیرہ کے لیے اطلاع ناموں کا مسودہ شامل ہے۔

وزارت الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول سسٹم (ای ایس سی) اور متعلقہ زمروں کے لیے بریک میں مدد دینے والے نظام سے متعلق معیارات پر عمل درآمد کو قطعی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ کام دو سال میں کر لیا جائے گا۔ بسوں کے لیے ای ایس سی اطلاع نامہ پچھلے سال جاری کر دیا گیا تھا۔

وزارت نے اس میدان میں بین الاقوامی معیارات کے لیے کچھ ترجیحی میدانوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں ٹائر پریشر  مونیٹرنگ سسٹم شامل ہے۔ اسی طرح دو پہیہ گاڑیوں کے سائیڈ اسٹینڈز ، فوٹ ریسٹ اور باہر نکلے ہوئے حصوں کے بارے میں بھی اطلاع نامہ جاری کر دیئے گیے ہیں ان پر جلد ہی عمل شروع ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                                                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔ 13

U – 5331



(Release ID: 1653735) Visitor Counter : 136