وزارت دفاع
آرڈیننس فیکٹری بورڈ کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنا:حکومت نے وزیر دفاع کی سربراہی میں وزرا کا بااختیار گروپ تشکیل دیا
ٹرم آف ریفرینس بھی جاری کردیاگیا
Posted On:
11 SEP 2020 5:55PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے ایک ذیلی دفتر آرڈیننس فیکٹری (او ایف ڈی) کو ایک یا ایک سے زیادہ 100 فیصد سرکاری ملکیت والی کارپوریٹ کمپنیوں میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں حکومت نے وزیر دفاع جنا ب راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں وزرا کا ایک بااختیار گروپ تشکیل دیا ہے، تاکہ ملازمین کی اجرتوں اور ریٹائرمنٹ کے فوائد کا تحفظ کرتے ہوئے ملازمین کی دوبارہ تعیناتی کے منصوبے اور ٹرانزیشن سپورٹ (تغیراتی تعاون) سمیت پورے عمل کی نگرانی اور رہنمائی کی جاسکے۔ وزرا کے بااختیار گروپ کے دیگر وزرا میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ، وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن،ڈ قانون اور انصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار اور عملے عوامیش کایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ شامل ہیں۔
وزرا کے بااختیار گروپ کے ٹرم آف ریفرینس (ٹی او آر) میں منجملہ شاملہ ہیں۔
- او ایف بی کو ایک سنگل (واحد) دفاعی پبلک انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو) یا کثیر ڈی پی ایس یو میں تبدیل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنا۔
- موجودہ ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کا تحفظ سمیت ملازمین کے مختلف زمروں سے متعلق معاملات۔
- مالی تعاون جو کہ کمپنی یا کمپنیوں کو فراہم کی جاسکتی ہے تاکہ ان کو اقتصادی طور سے مضبوط اور خود کفیل بنایا جاسکے۔
- او ایف بی کے ذریعے پہلے ہی احکامات کی سرپرستی پر عمل کیا جارہا ہے، جس کے لئے او ایف بی میں سہولتیں پیدا کی گئی ہیں۔
- او ایف بی کے زمینی اثاثوں کے لئے علاج۔
ٹرم آف ریفرینس (ٹی او آر) کے ساتھ وزرا کے بااختیار گروپ کی تشکیل کے بارے میں او ایف بی اورمختلف فیڈریشنوں اور بورڈ، فیکٹری، یونٹ سطح پر ایسوسی ایشنوں (انجمنوں) کو کمیونیکیٹ (یآگاہ) کردیاگیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وزرا کے گروپ کے سامنے او ایف بی کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے سے متعلق اپنی تمام تجاویز معاملات اور تشویش پیش کریں۔
محکمے نے او ایف بی کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے کے عمل میں دفاع کی پیداوار کے محکمے کی مدد کرنے کے لئے کلیدی اور نفاذ بندوبست مشاورہ جاتی خدمات فراہم کرنے کے لئے کنسیلٹینسی ایجنسی کے طور پر ایک اور کنسورثیم ممبر کی حیثیت سے ایم، ایس کھیتان اینڈ کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ ایم ایس کے پی ایم جی ایڈوائزری سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ (لیڈ کنسورثیم ممبر) بھی منتخب کیا ہے۔
.................
م ن، ح ا، ع ر
11-09-2020
U-5298
(Release ID: 1653722)
Visitor Counter : 242