کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

آئی پی ایف ٹی نے سبزیوں اور پھلوں کو انتہائی چھوٹے جراثیم سے پاک کرنے کے لئے نیا ’’جراثیم کش اسپرے‘‘ تیار کیا

Posted On: 12 SEP 2020 11:45AM by PIB Delhi

 نئی دہلی،  12/ستمبر 2020 ۔ پوری دنیا کو متاثر کرنے والی کووڈ-19 کی وبا کے درمیان بھارت سرکار کے کیمیا اور کیمیاوی کھاد کی وزارت کے کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز محکمے کے تحت آنے والے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائڈ فارمولیشن ٹیکنالوجی  - آئی پی ایف ٹی نے سطح اور پھل و سبزیوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے دو نئے جراثیم کش اسپرے کامیابی کے ساتھ تیار کئے ہیں۔

آئی پی ایف ٹی کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دروازوں کے ہینڈل، کرسیوں پر ہاتھ رکھنے والی جگہ، کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے کی بورڈ اور ماؤس وغیرہ سے انتہائی چھوٹے جراثیم کا انفیکشن بالواسطہ رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ اسے پیش نظر رکھتے ہوئے آئی پی ایف ٹی نے الکحل پر مبنی ’’جراثیم کش اسپرے‘‘ تیار کیا ہے، جو بوٹینکل اینٹی مائیکروبیئل پر مبنی جراثیم کش ہے اور یہ بیکٹیریا اور وائرس کے ذریعے پھیلنے والے امراض کو روکنے کے لئے مؤثر تدبیر ہوسکتی ہے۔ یہ اسپرے تیزی سے ہوا میں اڑ جاتا ہے اور اسی سطح، دروازے وغیرہ پر اسپرے کرنے کے بعد اس کے دھبے نہیں پڑتے یا اس کی کوئی مہک یا نمی نہیں رہتی۔

آئی پی ایف ٹی نے سبزیوں اور پھلوں پر باقی رہ جانے والے جراثیم کش ادویات کے بچے ہوئے بداثرات کو ختم کرنے کے لئے جراثیم کش اسپرے تیار کیا ہے۔ پھل اور سبزیاں روزمرہ کی زندگی میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں۔ کئی پھلوں اور سبزیوں پر استعمال کرنے والے جراثیم کش یا امراض کش دواؤں کا اثر طویل عرصے تک باقی رہتا ہے، جس کے استعمال سے صحت سے متعلق خطرات ہوسکتے ہیں۔

پھل اور سبزیوں کو انسانی استعمال کے لئے 100 فیصد محفوظ بنانے کے مقصد سے ہی آئی پی ایف ٹی نے پانی پر مبنی فارمولیشن (محلول) تیار کیا ہے۔ اس کا استعمال بیحد آسان ہے۔ اس اسپرے کو پانی میں ملاکر اس میں 15-20 منٹ تک پھل یا سبزی کو چھوڑ دینے کے بعد اسے صاف ستھرے پانی سے صاف کردینا ہوتا ہے۔ اس آسان طریقہ کار کو اپنانے کے بعد پھل اور سبزیاں پوری طرح جراثیم کش ادویات کے اثر سے پاک ہوجاتی ہیں۔

ہریانہ کے گروگرام میں واقع آئی پی ایف ٹی کا قیام مئی 1991 میں بھارت سرکار کی کیمیا اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز محکمے کے تحت خودمختار ادارے کی شکل میں عمل میں آیا تھا۔ تب سے یہ ادارہ محفوظ، مؤثر اور ماحولیات دوست جراثیم کش تیار کرتا رہا ہے۔ آئی پی ایف ٹی کے چار ایڈمنسٹریٹیو ڈویژن ہیں جن میں فارمولیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، بایو سائنس ڈویژن، اینالیٹکل سائنس ڈویژن اور پروسیز ڈیولپمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5323



(Release ID: 1653716) Visitor Counter : 345