صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے شمال مشرقی ریاستوں کو کووڈ۔ 19 کی منتقلی کے سلسلہ کو توڑنے کی تلقین کی
صحت کے سکریٹری نے 8 شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ کی روک تھام سے متعلق حکمت عملیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
11 SEP 2020 7:30PM by PIB Delhi
مرکزی صحت سکریٹری نے آج 8 شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے کی جانے والی حکمت عملیوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس (وی سی) کا انعقاد کیا۔ ویڈیو کانفرنس میں اروناچل پردیش ، آسام ، منی پور ، میزورم ، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، تری پورہ اور سکم سے تعلق رکھنے والے پرنسپل سکریٹریوں ، صحت سیکرٹریوں اور دیگر ریاستی نمائندوں نے شرکت کی۔ ان 8 مشرقی ریاستوں میں کل ملا کر ملک کے کل سرگرم معاملات کے 5٪ سے بھی کم معاملے ہیں۔
آج کی تاریخ میں اس خطے میں فعال معاملوں کی کل تعداد 29690 ہے اور حال میں ان 8 شمال مشرقی ریاستوں کے کل فعال معاملوں میں آسام کی شراکت داری 68 فیصد ہے۔ تری پورہ میں 7383 فعال معاملے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ان 8 شمال مشرقی ریاستوں کے کل فعال معاملوں کا 17 فیصد ہونے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ان ریاستوں میں کل تصدیق شدہ کیسوں اور فعال معاملوں کی تفصیل درج ذیل جدول میں دی گئی ہے:
#
|
ریاست کا نام
|
فعال معاملے
|
تصدیق شدہ معاملے
|
شرح اموات کے معاملے
|
11.09.2020
تک
|
11.09.2020
تک
|
10.09.2020
تک
|
پچھلے 24 گھنٹوں میں معاملے
|
مجموعی
|
43747
|
178032
|
173978
|
4054
|
|
1
|
آسام
|
29690
|
135805
|
133066
|
2739
|
0.3%
|
2
|
تری پورہ
|
7383
|
17811
|
17252
|
559
|
0.97%
|
3
|
اروناچل پردیش
|
1658
|
5672
|
5545
|
127
|
0.16%
|
4
|
منی پور
|
1633
|
7470
|
7362
|
108
|
0.59%
|
5
|
میگھالیہ
|
1434
|
3296
|
3197
|
99
|
0.61%
|
6
|
ناگالینڈ
|
834
|
4636
|
4375
|
261
|
0.22%
|
7
|
میزورم
|
583
|
1333
|
1192
|
141
|
0%
|
8
|
سکم
|
532
|
2009
|
1989
|
20
|
0.35%
|
مرکزی سکریٹری نے اسپتالوں میں روک تھام کے اقدامات کو مسلسل نافذ کرنے، جانچ میں اضافہ کرنے اور فعال معاملوں والے مریضوں کے لئے موثر روک تھام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ 8 ریاستوں کے سکریٹریوں اور نمائندوں نے کووڈ -19 کی موجودہ صورتحال پر اپنے گہرے تجزیہ کو ساجھا کیا جس میں قابو پانے کے اقدامات ، رابطے کا پتہ لگانے ، نگرانی کی سرگرمیوں ، سہولت کے لحاظ سے اموات کی شرح ، ہفتہ واری نئے معاملات اور اموات کی تعداد وغیرہ سے متعلق موضوعات کو شامل کیا گیا۔
جائزہ میٹنگ میں ریاست میں کئے گئے آر ٹی۔ پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں باریکیاں ، اینٹیجن ٹیسٹوں سے علامات والے منفی معاملوں کی دوبارہ ٹیسٹنگ فیصد اور ٹیسٹنگ لیب کے استعمال وغیرہ کے بارے میں بھی معلومات پیش کی گئیں۔
علامت لیب کے استعمال ، اسپتال میں داخل ہونے کی حیثیت اور آکسیجن سے معاونت والے بستروں ، بستروں اور آئی سی یو بیڈز اور وینٹیلیٹر وغیرہ کے بستر پر قبضوں سے متعلق علامتی منفی کی فیصدوں کی دوبارہ جانچ کرنا۔ ، کو بھی جائزہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔
ریاستوں کو مندرجہ ذیل مخصوص شعبوں میں اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا:
* سختی سے قابو پانے کے اقدامات اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل آوری اور گھر گھر جاکر فعال معاملوں کا پتہ لگا کر انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنا۔
* ریاستوں اور اضلاع میں جانچ کو بڑھا کر ابتدائی شناخت ، آر ٹی ۔پی سی آر جانچ کی صلاحیت کا مکمل استعمال۔
* ہوم آئیسولیشن کے معاملات کی مؤثر نگرانی اور بیماری کے بڑھنے کی صورت میں جلدی سے اسپتال میں بھرتی کرنا۔
* بغیر کسی رکاوٹ کے اسپتال میں بھرتی اور طبی امداد کی ضرورت والے مریضوں کے لئے فوری بھرتی فراہم کرنا، خاص طور پر بزرگ مریضوں کے لئے۔
* شرح اموات کو 1٪ تک یا اس سے کم رکھنا۔
**************
م ن۔ن ا۔ م ف
U: 5309
(Release ID: 1653669)
Visitor Counter : 296