وزارت خزانہ

خزانے کی وزیر نے گھر پر ہی بینکنگ خدمات کا آغاز کیا اور ایز دوئم انڈیکس نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 09 SEP 2020 7:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  09  ستمبر ، 2020  /  خزانے و کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پی ایس بی کے ذریعے گھر پر ہی بینکنگ خدمات مہیا کرانے  کی سہولت  کا آغاز کیا اور ایز بینکنگ  اصلاحات انڈیکس پر بہترین طریقے سے عمل پیرا ہونے والے بینکوں کی خیر مقدم کے لیے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔

مالی  خدمات کے محکمے کے سکریٹری جناب دیباشیش پنڈا، اور آبی اے کے چیئر میں جناب رجنیش کمار بھی اس ورچوئل تقریب میں موجود تھے۔

پی ایس بی کے ذریعے گھر پر ہی بینکنگ خدمات کی سہولت :

ایز اصلاحات کے حصے کے طورپر گھر پر ہی بینکنگ خدمات کا مقصد صارفین کو کال سینٹر کے یونیورسل ٹچ پوائنٹس، ویب پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے ان کے گھروں پر ہی بینکنگ خدمات کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ صارفین  ان چینلوں کے ذریعے اپنی درخواستوں کے بارے میں بھی معلومات کر سکتے ہیں۔

یہ خدمات پورے ملک میں 100 مرکزوں پر خدمات مہیا کرنے والی منتخبہ کمپنیوں کے ذریعے  مقررہ ، گھر پر ہی بینکنگ خدمات مہیا کرنے والے ایجنٹوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

فی الحال غیر مالی خدمات نیگوشیئبل دستاویزات  (چیک / ڈیمانڈ ڈرافٹ / پے آرڈر  وغیرہ) گھروں سے لیے جاتے ہیں۔

سرکاری شعبے کے بینکوں کے صارفین برائے نام چارجز پر ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ان خدمات سے سبھی صارفین خاص طور پر معمر افراد اور معذور افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

ایز دوئم انڈیکس پر پی ایس بی کی کارکردگی

پی ایس بی کے لیے ایک مشترکہ اصلاحی ایجنڈے ، ایز ایجنڈے کا مقصد صاف ستھری اور تیز رفتار بینکنگ خدمات کو ادارے کی شکل دینا ہے۔ اس کا آغاز  جنوری 2018 میں کیا گیا تھا۔

پی ایس بی نے اچھی کارکردگی پیش کی ہے، ایز دوئم اصلاحی ایجنڈہ شروع کیے جانے کے بعد سے چار سہ ماہیوں میں صحت مند کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مارچ 2019 سے مارچ 2020 کے درمیان پی ایس بی کا مجموعی اسکور 37 فیصد بڑھا جس کے تحت اوسط ایز انڈیکس کا اسکور 49.2 سے بڑھ کر 67.4 ہو گیا  ۔ یہ اسکور 100 نمبروں میں سے لیا گیا ہے۔

اپنے مقصد کے تحت مضبوط ترقی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PISO.png

بینک آف بڑدوہ ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور سابقہ اورینٹل بینک آف کامرس کو تین سرکردہ  کارکردگی والے بینکوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یہ زمرے ایز دوئم انڈیکس  نتائج کے ذریعے مقرر کیے گیے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TIG4.png

گھر پر ہی بینکنگ خدمات کی فراہمی اور ایز دوئم انڈیکس نتائج کے اعلان کے لیے مندرجہ ذیل لنک ہے :

https://www.iba.org.in/events/past-events/launch-of-dsb-and-declaration-of-ease-2-0-index-results_972.htmlor https://www.iba.org.in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5313

 

 


(Release ID: 1653598) Visitor Counter : 229