سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی سبھی اسکیموں کا 21-2020 کا لائحہ عمل جاری کیا


سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے کی اسکیموں کے بہت سے مستفیدین کی تعداد میں اس سال اضافہ ہوگا: جناب تھاور چند گہلوت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2020 1:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  09  ستمبر ، 2020  / سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی سبھی اسکیموں کے 33 لائحہ عمل پر مشتمل ایک کتاب کا اجرا کیا۔ یہ اجرا 7 ستمبر 2020 کو کیا گیا۔ ایسا پہلی بار ہے کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے ہر اسکیم کے لیے 21-2020 کا ایک جامع سالانہ لائحہ عمل جاری کیا ہے، اس کا مقصد مرکزی وزارت، حصہ لینے والی ریاستی سرکاروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کچھ واضح نشانے اور سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے اہم کاموں کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ کتاب سماجی انصاف و تفویض اختیارات سے متعلق سبھی اسکیموں کے 33 سالانہ لائحہ عمل  پر مشتمل ہے ، جسے درج فہرست ذاتوں،  دیگر پسماندہ طبقوں  (او بی سی) ، معمر شہریوں ، نشیلی اشیاء کا شکار افراد اور مخنثوں ، قبائلی افراد اور نیم قبائلی افراد کو معاشی ، تعلیمی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے تیار کیا  گیا ہے۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گہلوت نے کہا کہ  حکومت ہند سالانہ لائحہ عمل 21-2020 کے تحت ایک ایسا  سب کی شمولیت والا سماج تعمیر کرنے کا ویژن حاصل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے جس میں غریب اور پسماندہ طبقے کے گروپوں کو تعلیمی ، معاشی ، سماجی ، ترقی اور بازآبادکاری کے ذریعے بااختیار بنایا جائے۔  مالی سال 20-2019 مختلف اسکیموں میں 8602.53 کروڑ روپے،   2.35 کروڑ مستفیدین پر خرچ کیے گیے تھےجبکہ رواں مالی سال میں  اس بجٹ میں اضافہ کر کے اسے 9933.33 کروڑ  کر دیا گیا (15.46 فیصد کا اضافہ) اور مستفیدین کی تعداد میں زبردست اضافے کا امکنا ہے جو اندازاً 4.91 کروڑ کی تعداد میں ہوں گے (110 اعشاریہ چھ  فیصد اضافہ)۔  محکمے کے  ویژن کی جانب ہمارے سفر میں یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔ نیز  ایک نئے بھارت کی تعمیر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔ یہ بات وزیر موصوف نے بتائی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M4F8.jpg

 

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے کی اسکیمیں

1.     درج فہرست ذاتوں اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کی مفت کوچنگ ، درج فہرست ذاتوں  کے لیے قومی فیلوشپ اور درج فہرست ذاتوں کے لیے  اعلیٰ تعلیم ۔

2.     پردھان منتری آدرش گرام یوجنا۔

3.     نشیلی دواؤں کی مانگ میں کمی لانے کا قومی لائحہ عمل۔

4.     بھیکاریوں کی بازآبادکاری کے لیے مربوط پروگرام۔

5.     معمر شہریوں کے لیے قومی لائحہ عمل

6.     صفائی کرمچاریوں کا مالی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)

7.     شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون 1955 اور مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون 1989کو لاگو کرنے کے لیے  نظام کو  مضبوط کرنا

8.     درج فہرست ذاتوں کے لیے میٹرک کے بعد اسکالرشپ

9.     دیگر پسماندہ طبقوں کے لیے میٹرک کے بعد اسکالرشپ

10.   وسواس :

        ُ‘‘ونچت اکائی سموہ اور ورگوں کی آرتھک سہایتا یوجنا ’’

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5311

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1653597) وزیٹر کاؤنٹر : 185