عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

حکومت نے لائف سرٹی فیکٹ جمع کرنے کی  موجودہ   مدت کی حد میں ڈھیل دی:


 ڈاکٹر جتیند سنگھ

 مرکزی وزیر نے کہاکہ اس قدم سے وباکےدوران بزرگ لوگوں کو  بڑی راحت ملے گی

Posted On: 11 SEP 2020 4:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11ستمبر 2020/شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر، عملے  ، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ بزرگ لوگوں کو   بڑی راحت دیتے ہوئے  حکومت نے  لائف سرٹیفکیٹ  جمع کرنے کی موجودہ  مدت کی حد میں  ڈھیل دی ہے۔

مرکزی حکومت کے تمام پنشن یافتہ یکمنومبر، 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک لائف سرٹی فکیٹ  پیش کرسکتے ہیں۔   پہلے  پنشن کے  تواتر کو  برقرار رکھنے کے لئے  لائف سرٹی فکیٹ  جمع   کرنے کا کام نومبر کے مہینے  تک ہی ہوا کرتا تھا۔  حالانکہ  80 سال  یا اس سے زیادہ  عمر کے زمرے کے  پینشن یافتہ  یکم اکتوبر ، 2020 سے  31 دسمبر 2020 تک لائف سرٹیفکٹ پیش کرسکتےہیں۔ اس   توسیعی مدت کے دوران پینشن  فراہم کرنے والی اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ذریعہ  بغیر کسی رکاوٹ کے  پینشن کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی۔

مرکزی وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کہا کہ  اس بارے میں فیصلہ جاری کووڈ 19 وبا اور کورونا وائرس کی چپیٹ میں   بزرگ لوگوں کے   جلد  آنے کے  خدشے کے  مدنظر  لیا  گیا ہے۔  اس فیصلے کے علاوہ  9 جنوری 2020 کی تاریخ میں آر بی آئی کی  جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  ، جو صارف  کی پہنچان   قائم کرنے کے لئے رضامندی   پر مبنی  متبادل طریقے   کی شکل میں  ویڈیو پر مبنی  صارف شناخت عمل  (وی سی آئی پی)  کی اجازت دیتا ہے ،  پینشن تقسیم کرنے والے بینکوں کو بھی  بینک شاخوں میں بھیڑ سے  بچنے کے لئے   آر بی آئی کی رہنما ہدایت  کے ذریعہ  مقررہ حد تک  پینشن یافتگان سے  لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے   اوپر بتائے گئے   طریقے کا  پتہ لگانے کے لئے  کہا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے   ہر پینشن یافتہ کو  اپنی پینشن جاری رکھنے کے لئے نومبر کےمہینے میں  لائف سرٹی فکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ پینشن یافتہ بینک  شاخوں میں  جاکر  لائف سرٹی فکیٹ پیش کرسکتےہیں،  حالانکہ  پینشن  اور پینشن یافتہ بہبود محکمہ ڈیجیٹل لائف سرٹی فیکٹ کو بڑھاوا دے رہاہے جسے  گھر سے بھی  بھیجا جاسکتا ہے۔

سال 2019 میں، بہت  سینئر پینشن یافتگان کو  لائف سرٹی فکیٹ جمع کرنے میں   سہولیت کے لئے  اضافی وقت مدت دیتے ہوئے محکمے نے   80 برس  یا اس سے زیادہ   عمری زمرے کے  پینشن یافتگان کو  ہر سال  یکم نومبر کے بجائے  یکم اکتوبر سے ہی   لائف سرٹی فکیٹ  پیش کرنے کے سلسلہ میں  ہدایت جاری کی گئیں تاکہ  وہ  نومبر کے مہینے میں  بھیڑ بھاڑ سے  بچ سکیں۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-5291



(Release ID: 1653551) Visitor Counter : 173