صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ یقینی بنانے کی درخواست کی ہے کہ ریاستوں کے درمیان میڈیکل آکسیجن کے نقل و حمل پر کسی بھی طرح کی پابندی نہ لگائی جائے


وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسپتال میں داخل ہر ایک کووڈ مریض کو آکسیجن کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ذمے دار بنایا ہے

Posted On: 11 SEP 2020 12:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11 /ستمبر 2020 ۔ مرکزی وزارت صحت کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ریاستیں مختلف قوانین کے تحت کئے گئے التزامات کا استعمال کرتے ہوئے آکسیجن کی بین ریاستی فری نقل و حمل کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ریاست میں واقع مینوفیکچررس / سپلائرس کو آکسیجن کی سپلائی صرف ریاستوں کے اسپتالوں کے لئے ہی کرنے کے لئے بھی مجبور کررہی ہیں۔

اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کووڈ کے سنگین مریضوں کے علاج کے لئے اسپتالوں میں آکسیجن کا اہم مقام ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے گئے خط میں مرکزی صحت سکریٹری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ میڈیکل آکسیجن کی خاطرخواہ اور بلاروک ٹوک سپلائی کووڈ-19 کے اوسط اور سنگین معاملات کے علاج کے لئے ایک اہم ضرورت ہے۔

صحت سکریٹری نے سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ یقینی بنانے کی درخواست کی ہے کہ ریاستوں کے درمیان میڈیکل آکسیجن کے نقل و حمل پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپتال میں داخل ہر مریض کو آکسیجن دستیاب کرانا ہر ایک ریاست کی ذمے داری ہے۔

اس بات کی جانب ایک بار پھر توجہ دلائی گئی کہ میڈیکل آکسیجن ایک ضروری عوامی صحت سے متعلق شئے ہے اور ملک میں میڈیکل آکسیجن کی سپلائی میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ ملک کے کسی بھی دیگر حصے میں کووڈ-19 کی بیماری سے متاثر مریضوں کے بندوبست کو سنگین طریقے سے متاثر کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اہم آکسیجن مینوفیکچررس / سپلائرس نے پہلے سے ہی مختلف ریاستوں کے ساتھ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کے لئے قانونی لزوم والے معاہدے کررکھے ہیں۔

مرکز کی قیادت میں کووڈ بندوبست حکمت عملی، کیئر ٹریٹمنٹ گائیڈ لائنس کی رہنما ہدایات پر مبنی ہے۔ ان رہنما ہدایات میں اسپتالوں سمیت سبھی طرح کی کووڈ سہولیات میں میڈیکل کیئر کی یکساں اور معیاری کوالٹی یقینی بنائی گئی ہے۔ معتدل اور سنگین قسم کے معاملات کے لئے خاطرخواہ مقدار میں آکسیجن اینٹی- کوآگولینٹس کا وقت پر انتظام اور اسے بڑے پیمانے پر دستیاب کرانے کے ساتھ ساتھ سستی کورٹیکوسٹیرائڈس کے پروٹوکول کے مطابق دستیابی کووڈ-19 تھیریپی کی اصل بنیاد ہے۔

پورے ملک میں آکسیجن کی خاطرخواہ مقدار میں سپلائی اور دیگر تدابیر کو شامل کرکے اسپتال میں داخل ہونے والے معتدل اور سنگین قسم کے معاملات کی مؤثر کلینکل دیکھ بھال یقینی بنی ہے۔ اپنائی گئی حکمت عملی کی فعالیت سے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کیس فیٹیلٹی ریٹ یعنی معاملہ شرح اموات میں (موجودہ شرح 1.67 فیصد) کافی گراوٹ آئی ہے۔ آج کی تاریخ کے مطابق 3.7 فیصد سے کم ایکٹیو مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5288

 



(Release ID: 1653489) Visitor Counter : 219