نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے اقدار پر مبنی تعلیم کے لئے اپیل کی


انہو ں نے کہا کہ آج اس اطلاعات کےدور میں نوجوانوں کوصحیح  اقدارکی تعلیم دئے جانے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے

کسی بھی ملک کی تقدیر کی تشکیل اس کے نوجوان ہی کرتے ہیں: نائب صدر جمہوریہ

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مطمئن نہ ہوں  اور کووڈ-19 کے سلسلے میں ضروری احتیاط جاری رکھیں

Posted On: 11 SEP 2020 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11ستمبر2020: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں کے ہمہ جہت فروغ کے لئے اقدار پرمبنی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں سے باہر آنے اور اقدار پر مبنی تدریس اور آموزش کو ملک کے تعلیمی نظام کا ایک اٹوٹ حصہ بنانے کی اپیل کی۔ نائب صدر جمہوریہ بھارت اور بھوٹان کے لئے اقوام متحدہ کے اطلاعاتی مرکز کی شراکتداری میں  شری رام چندر مشن کے ذریعہ منعقدہ  ‘ ہارٹ فل نیس کل ہند مضمون نگاری تقریب’  کے آن لائن آغاز کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔اس تقریب کا انعقاد  جولائی اور نومبر کے درمیان  نوجوانوں کے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن کو منانے کے لئے ہرسال کیا جاتا ہے۔

          جناب وینکیا نائیڈو نے اس پہل کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی تقاریب سے نوجوان ذہنوں کو تحریک ملتی ہے اور میں  اپنی زندگی میں مثبت  طریقے سے سوچنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے اس بات  پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ ایک کثیر لسانی تقریب  ہے جس میں انگریزی کے علاوہ 10  بڑی ہندوستانی زبانوں  کی انٹری کی گئی ہے۔انہوں  نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں تمام ہندوستانی زبانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔اقدار پر مبنی تعلیم پر فوکس کرنے کے لئےقومی تعلیمی پالیسی 2020  کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اقدار پر یہ زور ازمنہ قدیم سے ہی ہماری تدریس کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

          آفاقی اقدار پر مبنی سنگ بنیاد پھر سے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے اپنی جڑوں کی طرف واپسی  اور ہندوستان کی روایتی تدریسی طریق کار سے سبق حاصل کرنے  کی اپیل کی ۔

          انہو ں نے حکومتوں ،والدین ،اساتذہ ،اداروں اور رضا کار تنظیموں  سے اپیل کی کہ وہ طلبا کو زندگی کے اہم سبق  سکھانے میں پہل کریں ۔انہوں نے ا س بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اقدار پر مبی تعلیم  کے سلسلے میں قیادت کرے گا اور دنیا اس کی پیروی کرے گی۔

          آج کے نوجوان کو کل کے لیڈر قراردیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے مستقبل کی تشکیل اس کے نوجوان ہی کرتے ہیں۔

          تعلیم او ر صنعت کے درمیان تحقیق اور تعاون پر زیادہ توجہ دئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے سرکاری شعبے  اور نجی شعبے کے اداروں کے ذریعہ تحقیق  میں اور  زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت پر زوردیا۔

          کووڈ-19 عالمی وبا سے پیداشدہ چیلنجوں  کی طرف توجہ راغب کراتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں  ممالک نے مضبوط عز م  کا مظاہرہ کیا ہے او ر مل جل کر اس وبا کا سامنا کررہے ہیں۔

          اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشکل وقت میں کسی شخص کی صلاحیتوں کی حقیقی جانچ ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم مضبوط اقدار کے ساتھ ایک ساتھ مل کر مقابلہ کرتے ہیں توکوئی بھی مسئلہ ہمارے سامنے ٹک نہیں سکتا ۔

          جناب نائیڈو نے اس عالمی وبا نے لوگوں کے ذہنوں میں کچھ تناؤ پیدا کیا ہے اور اس تناؤسے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ رہیں اورمیڈیٹیشن کی مشق کریں ۔

          ‘‘ شیئر اور کئیر ’’ کو ہندوستانی فلسفہ  کی بنیاد بتاتے ہوئے جناب نائیڈ  و نے  ہمدردی ، بزرگوں کا احترام اور مذہبی رواداری کے اقدار نوجوانوں میں  کوٹ کو ٹ  کر بھرے جانے کی اپیل کی۔

          انہوں نے موجودہ عالمی وبا کے مشکل دور میں  ضرورت مندوں اور محروم لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں ضرورت کا سامان فراہم کرانے کی بھی اپیل کی۔

          انہوں نے کہا کہ جب آپ دوسروں کے لئے جیتے ہیں تو اپ لمبے عرصے تک جیتے ہیں ۔

          انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مطمئن نہ ہوں ، اور ضروری احتیاط جاری رکھیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ویکسین کے لئے عالمی سطح پر ہونے والی جانچ کے  مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ہم اس وائرس کو شکست دے سکیں گے ۔

********

 

م ن۔اگ۔رم

 (U: 5282)



(Release ID: 1653319) Visitor Counter : 146