سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

حکومت کوالٹی کے بارے میں سمجھوتہ کئے بغیرسڑک تعمیر کی لاگت کم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے: نتن گڈکری


ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نے صنعت سے کہا کہ وہ فوری طورپر سرکاری امداد کے لئے ایک 10سالہ نقص کی ذمہ داری کی مدت کا خاکہ تیار کریں اور بہترین بین الاقوامی ٹکنالوجی استعمال کریں

Posted On: 10 SEP 2020 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11ستمبر2020:سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کوالٹی کے بارے میں سمجھوتہ کئے بغیر سڑک تعمیر کی لاگت میں  کمی لانے کو یقینی بنانا ہے ۔آج فکی کے ذریعہ منعقدہ تارکول اورسڑک تعمیر – ‘بٹو کون 2020’ سے متعلق ایک دو روزہ  ورچوول کانفرنس  اور نمائش  سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ حکومت اس کے لئے کام کررہی ہے لیکن اس  سلسلے میں  ابھی مزید کام کی ضرورت ہے ۔

      جناب نتن گڈکری نے  صنعت سے کہا کہ وہ سڑک کی تعمیر میں پلاسٹک اور ربر کے کچرے کا استعمال کریں جس سے ماحولیات کو بہتگر بنانے میں  بھی مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اسٹیل پلانٹوں سے نکلنے والا استعمال شدہ تیل اور فلیش جیسے  کچرے کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔انہوں  نے مقامی پیداوار مثلاََ جوٹ یا ناریل کا ریشہ اور  دیگر مصنوعات کو سڑک تعمیر میں استعمال کئے جانے کابھی  مشورہ دیا جس سے  نہ صرف سڑ ک کی پائیداری میں  اضافہ ہو گا بلکہ اس کی سطح  بھی گاڑی چلانے کے لئے مزید بہتر ہوگی۔انہوں  نے کہا کہ حکومت  پری کاسٹ کے لئے  ایک نمونہ ڈیزائن سسٹم تیار کرے گی۔

      ٹکنالوجی کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے صنعت سے کہا کہ وہ سڑک تعمیر میں عالمی سطح کی ٹکنالوجی استعمال کرے۔ انہوں  نے صنعت سے کہا کہ وہ تارکول کی سڑکو ں کی تعمیر کے لئے  نقص  کی ذمہ داری کی مدت  کو دس سال  کرتے ہوئے منصوبہ تیار کرے جبکہ

فی الحال یہ مدت 5سال ہے ۔

      صنعت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ حلوٹت کھلا ذہن  رکھتی ہے، شفافیت ، معینہ مدت پر کام  کی تکمیل ، بہترنتائج والے کاموں اور معیار کے لئے عہد بند ہے۔انہوں نے صنعت سے کہا کہ وہ آئے اور حکومت کو قائل کرے کیونکہ وہ منظوری دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ اگر سڑکو ں  کی کوالٹی بہتر ہوگی تو تارکول کی سڑکوں  میں گرام پنچایتوں سے ضلعی سڑکوں  تک ، ریاستی شاہراہوں سے قومی شاہراہوں تک اضافہ ہوگا ۔

      جناب گڈکری نے مزید کہا کہ کووڈ -19  کے باوجود حکومت تیز رفتار سے سڑکوں کی تعمیر کا کام کررہی ہے اور ٹھیکے دینے میں  تیزی لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھی  تعمیر کی رفتار کم نہیں ہوئی ہے۔

      سڑک تعمیر کی رفتار کی ستائش  کرتے ہوئے فکی کی صدر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے کہا کہ کووڈ-19  کی وجہ سے درپیش چیلنجوں  کے باوجود سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک میں  شاہراہو ں کی تعمیر کے لئے اپنے نشانے سے آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔

********

 

م ن۔اگ۔رم

(11.09.2020)

(U: 5278)


(Release ID: 1653288) Visitor Counter : 142