سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب گڈکری نے بہار میں 971 کروڑ روپئے کی لاگت والے مونگیر – بھاگلپور این ایچ روڈ کی تعمیر کو منظوری دی
Posted On:
10 SEP 2020 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 /ستمبر 2020 ۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے بہار میں قومی شاہراہ 80 پر 120 کلومیٹر طویل مونگیر – بھاگلپور - ترپتی – کہل گاؤں کنکریٹ سڑک بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ سڑک دو لین پیوڈ شیلٹر میں بنائی جائے گی، جو کچھ جگہوں پر چار لین چوڑی بھی بنائی جائے گی۔
جناب نتن گڈکری نے افسران کو آئندہ 3 مہینوں کے اندر اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے اس سیکشن پر مرمت کے فوری کاموں کے لئے 20 کروڑ روپئے جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ یہ اس علاقے کی ایک اہم تجارتی رابطہ ہے۔ اس پر یومیہ تقریباً 25 ہزار گاڑیاں آتی جاتی ہیں۔ انھوں نے اس علاقے کے لوگوں کی دشواریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی شاہراہ کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سڑک کی تکمیل ہونے سے ریاست میں تجارتی سرگرمیاں مضبوط ہوں گی۔ یہ سڑک کھگڑیا سے سلطان گنج کے اگوانی گھاٹ پر ریاستی حکومت کے ذریعے بنائے جارہے پل کو جوڑے گی اور اس سے اس سڑک پر تقریباً مزید 6000 گاڑیوں کی آمد و رفت ہوسکے گی۔
یہ سڑک مونگیر سے بھاگلپور، کہل گاؤں اور جھارکھنڈ مرزا چوکی تک، بہار کا سب سے مصروف روٹ ہے۔ یہ پتھر کی سپلائی والے علاقے کے لئے لائف لائن کے طور پر کام کرتا ہے جو پورے بہار، نیپال، مغربی بنگال وغیرہ کی مانگ کی تکمیل کرتا ہے۔ یہ این ٹی پی سی کہل گاؤں سے سہرسہ، مدھے پورہ، بیگو سرائے، پورنیہ اور کشن گنج تک فلائی ایش لے جانے کے لئے بھی ایک اہم روٹ ہے۔ یہ ایک اہم سیاتی روٹ ہونے کے علاوہ بھاگلپور کی مشہور وکرم شلا یونیورسٹی کو بھی جوڑتا ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 5259
10.09.2020
(Release ID: 1653237)
Visitor Counter : 160