وزارت دفاع

رافیل طیارے کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی مسلح افواجوں کی وزیر محترمہ فلورینس پارلے کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا


رکشا منتری : طیارے کو شامل کیا جانا  بھارت کی خود مختاری کو چیلنج کرنے والوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے

Posted On: 10 SEP 2020 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10  ستمبر ، 2020  / رافیل طیارے کو آج امبالہ کے ہوائی ٹھکانے پر ایک باقاعدہ تقریب میں بھارتی فضائیہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی مسلح فوجوں کی وزیر محترمہ فلورینس پارلے نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتےہوئے رکشا منتری نے کہا کہ رافیل کو شامل کرنے کا ایک تاریخی لمحہ ہےاور بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں ایک بہت اہم سنگ میل ہے۔  انہوں نے کہا کہ رافیل سودا بھارت کی قومی سلامتی کےلیے ایک بساط بدل دینے والا سودا ہے اور اسے شامل کیا جانا دنیا کے لیے اور خاص طور پر بھارت کی خود مختاری کو چیلنج کرنے والوں کے لیے ایک سخت پیغام ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے کسی بھی حالت میں سمجھوتہ نہ کرنے اور اس کے لیے ہر ممکن تیاریوں کے اپنے عزم کو دوہرایا ۔ انہوں نے کہا ‘‘فوج کے ارادے اتنے مضبوط  ہیں جتنے ہو سکتے ہیں’’۔ رکشا منتری نے یہ بھی کہا  ‘‘اپنے دفاع کو مستحکم بنانے کا مقصد بین الاقوامی امن و استحکام کا نشانہ حاصل کرنا ہے اور ہم ایسا کوئی قدم اٹھانا نہیں چاہتے جس سے بین الاقوامی امن کو خطرہ لاحق ہو۔ ہم یہی خواہشات اپنے پڑوسی ملکوں اور دنیا کے دیگر ملکوں سے بھی کرتے ہیں۔ ’’

وزیراعظم جنوب نریندر مودی کی ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ قومی سلامتی ، وزیراعظم کی ایک بڑی ترجیح ہے اور یہ ان کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے جو آج ہم اپنے راستے میں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود دیکھ رہے ہیں۔ رافیل کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیے جانے کو بھارت -  فرانس دفاعی تعلقات کا عکاس قرار دیتے ہوئے رکشا منتری نے کہا  ‘‘ہم نے اپنے دفاعی تعاون میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے میدانوں میں قریبی تعاون کیا ہے۔ ٹکنالوجی معاہدے کی منتقلی کے حصے کے طور پر چھ اسکارپین آبدوزیں مز گاؤں گودیوں  میں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس شراکت داری کی بنیاد پر پہلی آبدوز آئی این ایس  کلواری 2017 میں  بحریہ میں شامل کی گئی تھیں۔’’ انہوں نے بھارت بحرالکاہل خطے اور آئی او آر میں بحری سلامتی اور قزاقی جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں بھارت  - فرانس تعاون کو بھی اجاگر کیا۔  

رکشا منتری نے بھارت کے دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے شعبے میں فرانس کی سرمایہ کاری کے لیے بھی کہا۔

رکشا منتری نے فضائیہ کے عملے کو حال ہی میں ایل اے سی کے نزدیک تیز اور فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلی چوکیوں پر فضائیہ کے اثاثوں کی تیزی سے تعیناتی کی وجہ سے ایک اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ہماری فضائیہ اپنے کام کاج کی ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فرانس کی مسلح فوجوں کی وزیر محترمہ فلورینس پارلے نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج رافیل طیارے کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیا جانا دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک علامت ہے جو بہت ہی ٹھوس اور وقت پر کھڑے اترے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فوج کے معنوں میں  بھارت  عالمی درجے کی صلاحیت کا حامل ہو جائے گا جس سے بھارت ایک ناگزیر خود مختاری حاصل کر لے گا اور دفاع کے معنوں میں اس سے بھارت کو اپنے دفاع کے لیے پورے خطے پر فوقیت حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے بقیہ  31طیاروں کو  بروقت مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ محترمہ فلورینس پارلے نے یہ بھی کہا کہ فرانس ، میک ان انڈیا قدم کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے ۔

پہلے پانچ رافیل طیارے جو 27 جولائی 2020 کو فرانس سے امبالہ کے بھارتی فضائیہ کے ٹھکانے پر پہنچے ہیں، 17 اسکوائڈرن کا حصہ ہوں گے  جو گولڈن ایرو کہلاتا ہے۔

اس سے پہلے  صبح کو فرانس کی مسلح فوجوں کی وزیر محترمہ فلورینس پارلے کو دلی  پہنچنے پر شاندار گارڈز آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5249



(Release ID: 1653235) Visitor Counter : 173