وزارت آیوش

پوشن  ماہ مناتے ہوئے آیوش پر مبنی تغذیے کے طریق کار اجاگر کیے گیے

Posted On: 10 SEP 2020 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10  ستمبر ، 2020  / ستمبر 2020 کے دوران پوشن ماہ مناتے ہوئے روایتی حفظان صحت پر مبنی تغذیے کے طریقۂ کار پوشن ماہ کا ایک لازمی حصہ ہوگا، اس سے کووڈ – 19 کے پروٹوکول پر کاربند رہتے ہوئے پوشن ابھیان کے تحت مختلف سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

پوشن ابھیان (قومی تغذیہ مشن) مجموعی تغذیے کے لیے ایک اسکیم ہے جس کا آغاز انہوں نے 8 مارچ 2018 کو کیا تھا۔ اس پروگرام میں  بچوں کی جسمانی نش و نما میں کمی ، تغذیے کی کمی  اور پیدائش کے وقت ان کے وزن میں کمی ، لڑکیوں، حاملہ خواتین ، دودھ پلاتی ہوئی ماؤں اور بچوں میں خون کی کمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ بھارت کے سبھی طریقۂ علاج میں کھانے اور خوراک پر زور دیا گیا ہے اور اس موضوع پر کافی باریک معلومات فراہم کی گئی ہے۔ وقت کے ساتھ تجربے شدہ اس معلومات کو سائنسی طور پر اختیار کیا جائے گا تاکہ پوشن ابھیان کی رفتار میں اضافہ کیا جا سکے۔  پوشن ابھیان میں آیوش پر مبنی طریقوں کے لیے جو رول مختص کیا گیا ہے اسے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، آیوش کی وزارت ، پنچایتی راج کی وزارت اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹریز  نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز کو 07 ستمبر 2020 کو بھیج دیا ہے۔

آیوروید ، سدھا اور یونانی کے دیسی طریقوں کے ماہرین کو اچھے تغذیے اور ضمنی غذا وغیرہ کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے میں تعاون دیا جائے گا۔ آیوش کی وزارت اس کے لیے اقدامات کرے گی اور خصوصی اقدامات میں تعاون دے گی۔

وزارت اس مہینے کے دوران آہار کے موضوع پر توجہ دے گی ، جس کا براہ راست تعلق تغذیے سے ہے اور وہ مقررہ پیغام کے ساتھ عوام سے رابطہ قائم کرے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5248



(Release ID: 1653231) Visitor Counter : 192