وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم شکشک پَرو پہل کے تحت 10 اور 11 ستمبر کو 21ویں صدی میں اسکولی تعلیم پر دو روزہ کنکلیو کا انعقاد کرے گی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر 2020ء کو کنکلیو سے خطاب کریں گے

اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو آگے لے جانے کے لئے 8 ستمبر سے 25 ستمبر 2020ء تک شکشک پَرو منا یا جارہا ہے

Posted On: 09 SEP 2020 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09ستمبر2020: وزارت تعلیم شکشک کے پَرو کے تحت آن لائن میڈیم کے ذریعے 10 اور 11 ستمبر 2020 کو ‘21ویں صدی میں اسکولی تعلیم’پر دو روزہ کنکلیو کا انعقاد کرے گی۔کنکلیو کا پہلا دن پرنسپل اور ٹیچر پرمبنی ہوگا، جو بتائیں گے کہ انہوں نے تخلیقی طریقے سے نئی تعلیمی پالیسی( این ای پی) کی بعض چیزوں کو پہلے سے ہی کیسے نافذ کیا ہے۔ قومی ایوارڈ پانے والے اساتذہ اور دیگر تخلیقی اساتذہ اس کنکلیو کا حصہ ہوں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر 2020ء کو کنکلیو سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 ؍ اگست 2020ء کو بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے‘نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اعلیٰ تعلیم میں انتقالی اصلاحات پر کنکلیو’ کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کیا تھا۔

اس دو روزہ کنکلیو میں ماہرین کے ذریعے اسکولی تعلیم میں نئی تعلیمی پالیسی( این ای پی) کے چند اہم حصوں کو پیش کیا جائے گا۔بعض اساتذہ کی طرف سے MyGovپرموصول ہونے والی تجاویز کو بھی شیئر کیا جائے گا۔

اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو آگے بڑھانے کے لئے8 ستمبر سے 25 ستمبر 2020ء تک شکشک پَرو منایا جارہا ہے۔وزارت تعلیم نئی تعلیمی پالیسی اور اس کے نفاذ پر متعدد ویبنار منعقد کرے گی۔ ان ویبناروں میں ماہرین کے ذریعے نئی تعلیمی پالیسی کے متعدد پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی، جس کا ہر ایک حصہ تعلیمی نظام کے الگ الگ وابستگان پر مشتمل ہوگا۔تاہم یہ اسکولوں، اساتذہ ،والدین، طلباء سبھی کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

********

م ن۔ق ت۔ن ع

 (U: 5234)



(Release ID: 1652946) Visitor Counter : 148