نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پدم شری انعا م یافتہ بلاچودھری نے سائی کولکاتہ علاقائی مرکز میں فٹ انڈیا فریڈم رن پروگرام کو

Posted On: 09 SEP 2020 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09ستمبر  : اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے کولکاتہ علاقائی مرکز نے ارجن ایوارڈ ، پدم شری ایوارڈ، سابق قومی خواتین تیراکی چیمپین اورپانچوں سمندری چینلوں کو پارکرنے والی پہلی خاتون بلاچودھری کی موجودگی میں آج صبح نیتاجی سبھاش مشرقی مرکز سے ایک فٹ انڈیا فریڈم رن کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AZ5D.jpg

محترمہ چودھری نے اس دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی ، جس نے تمام کارکن ممبران ، افسران ،کوچوں ، کے ساتھ کارگذارڈائرکٹرجناب ونیت کمارنے بھی حصہ لیا۔

انھوں نے کہاکہ فٹ نیس سے نہ صرف قوت مدافعت بڑھتی ہے ، بلکہ انفرادی اور مجموعی طورسے ہمارے ملک کی بھی تعمیر ہوتی ہے ۔ پروگرام کے دوران چودھری نے کہا ،‘‘نہ صرف کووڈ ۔19صورتحال کے دوران صحت مند رہنا ضروری ہے ، بلکہ حالات میں سدھارکے بعد بھی یہ ضروری ہے ۔ اگرآپ ص 

 

حت مند ہیں ، توآپ کا خاندان

بھی صحت مندہوگا اوراس عمل میں پوراہندوستان صحت مندہوگا۔ ہرکسی کو ہرروز کچھ صحت سے متعلق سرگرمیاں کرنی چاہیئں’’ ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UKWU.jpg

جسمانی سرگرمیوں اور صحت کی اہمیت کو لے کر بیداری پھیلانے کے مقصد سے سائی مرکزکے باہرسالٹ لیک کے اندرفریڈم رن کا انعقاد کیاگیا۔ آج صبح مشرقی زون کے تمام نیشنل سینٹرزآف ایکسیلینس ( این سی اوای ) ، سائی  تربیت مراکز ( ایس ٹی سی ) اور کھیلوانڈیا تربیتی مراکز کے ذریعہ بھی فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد کیاگیا:

1-این سی اوای  جگت پور

2-ایس  ٹی سی  اگرتلہ

3-ایس  ٹی سی بولپور

4-ایس ٹی سی وردھ وان

5-ایس ٹی سی کٹک

6-ایس ٹی سی دھین کنال

7-ایس ٹی سی گیدھور

8-ایس ٹی سی ہزاری باغ

9- ایس ٹی سی جلپائی گوڑھی

10- ایس ٹی سی کشن گنج

11- ایس ٹی سی لیبانگ

12- ایس ٹی سی پٹنہ

13- ایس ٹی سی پورٹ بلیئر

14- ایس ٹی سی رانچی

15- ایس ٹی سی سندرگڑھ

 

*************

 

 ( م ن  ۔ ش ت۔ ع آ)

U-5239



(Release ID: 1652935) Visitor Counter : 112