نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر برائے امور نوجواں اور کھیل جناب کرن رجیجو نے بھارت کے بیمار جونیئر فٹ بال کھلاڑی راما نند ننگ تھوجام کے لئے 5 لاکھ روپے کی منظوری دی
Posted On:
09 SEP 2020 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،09ستمبر2020: وزارت کھیل بھارت کے نوجوان فٹ بال کھلاڑی راما نند ننگ تھوم جام کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے سامنے آئی ہے۔راما نند متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھارت کی ترجمانی کر چکے ہیں اور اس وقت گردہ کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ان کے والد رکشہ چلاتے ہیں، اس لئے فیملی کے پاس ان کا علاج کرانے کے لئے کوئی مالی ذریعہ نہیں ہے۔فی الحال وہ منی پور کے شیجا اسپتال میں بھرتی ہیں اور انہیں گردے کی بیماری کے ساتھ ساتھ ٹھیک سے دکھائی بھی نہیں دے رہا ہے۔
ان کی سنگین طبی حالت اور مالی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیربرائے امور نوجواں اور کھیل جناب کرن رجیجو نے اس بیمار کھلاڑی کی مدد کرنے کے لئے، کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ سے پانچ لاکھ روپے جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔
اس فیصلہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کھیل کے وزیر نے کہا کہ ‘‘کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔راما نند نے مختلف مواقع پر ملک کی ترجمانی کی ہے اور ہندوستانی کھیل میں اپنا تعاون دیا ہے۔ میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر بہترین سہولیات فراہم کرنا اہم ہے ، کیونکہ کھلاڑی نہ صرف ہمارا ملکی اثاثہ ہیں، بلکہ وہ قوم کے ہیرو بھی ہیں۔ہم اگر انہیں ایک باوقار زندگی فراہم نہیں کرپاتے تو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ناممکن ہوجائے گا، جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین سال کھیل پر لگا دیئے۔’’
راما نند جو کہ اپنی فیملی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں،2017ء میں گوہاٹی میں منعقدہ انڈر-17 ایشین فٹ بال ساکرچیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ 2013ء میں کلیانی میں منعقدہ انڈر-12 ؍انڈر-13 نیشنل سب جونیئر چیمپئن شپ اور 2015ء میں دہلی میں منعقدہ انڈر -15 نیشنل چیمپئن شپ میں ہندوستان کی ترجمانی کرچکے ہیں۔
اس سے قبل مشہور و معروف اسپورٹس کمنٹیٹر نووی کپاڑیہ کو بھی اسی فنڈ کے ذریعے مالی مدد فراہم کی گئی تھی۔کوئی بھی ضرورت مند کھلاڑی وزارت کھیل کی ویب سائٹ کے ذریعے مالی مدد حاصل کرنے کےلئے درخواست دے سکتا ہے یا myasoffice[at]gmail[dot]com پر لکھ سکتا ہے۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(10.09.2020)
(U: 5231)
(Release ID: 1652928)
Visitor Counter : 95