بجلی کی وزارت
رائے گڑھ –پگلور ہائی ولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) پول –ایک نے کمرشیل طور پر کام کرنا شروع کیا
Posted On:
09 SEP 2020 1:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9ستمبر 2020/ 1500 میگاواٹ(ایم ڈبلیو) + 800 کلو واٹ (کے وی) رائے گڑھ ایچ وی ڈی سی ٹرمنل اسٹیشن چھتیس گڑھ اور پگلور ایچ وی ڈی سی ٹرمنل اسٹیشن تملناڈو اور رائے گڑھ سے پگلور تک 1765 کلو میٹر طویل +800 کلو واٹ ایچ وی ڈی سی لائن اور تملناڈو میں دو لائنوں کو ملاکر بنی رائےگڑھ پگلور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن نظا م کے پول نمبر 1کا پاور گرڈ نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ )بجلی کی وزارت کے تحت ایک صنعتی اکائی ہے، جو مغربی علاقے سے جنوبی علاقے تک بھروسےمند اور کوالٹی بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے 1500میگاواٹ کے بجلی کے بہاؤ کو سہل بنائے گا۔
پاور گرڈ نے مختلف چیلنجوں اور کووڈ -19 وبا کے دوران لگائے گئے لاک ڈاؤن پابندی کے باوجود اس عظیم نظام کو اپنی پیشہ ورانہ یا کمرشیل مہارت اور پروجیکٹ کی انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے پورا کیا ہے۔
پول 1 کی صلاحیت 1500 میگاواٹ ہے ، یہ مغربی اور جنوبی علاقے کے درمیان 6 ہزار میگاواٹ کی رائے گڑھ، پگلور ایچ وی ڈی سی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس کی چھتیس گڑھ ریاست میں آزاد بجلی پیدا کرنے والوں(آئی پی ٹی) کے ذریعہ جدید ترین ایچ وی ڈی سی تکنالوجی کا استعمال کرکے پیدا شدہ بجلی کی بڑی مقدار میں نکاسی کے لئے سوچا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کے بقایا حصہ کا نفاذ زیر تکمیل مرحلے میں ہے اور اسے مالی سال 21-2020کے دوران مرحلہ وار طریقے سے مربوط کیا جائے گا۔
پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ، حکومت ہند کے وزارت بجلی کے تحت ایک مہارتن اینٹرپرائز ہے اور یہ جدید ترین رکھ رکھاؤ تکنیکوں ، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزشن کے 99 فی صد سے زیادہ اوسط ٹرانسمیشن نظام کا رکھ رکھاؤ کررہا ہے۔ 31 اگست، 2020 کے مطابق پاور گرڈ اور اس کےمعاون کمپنیوں کی کل ٹرانسمیشن اثاثے میں ایک لاکھ 64 ہزار 511 کلو میٹر لمبے ٹرانسمیشن لائنیں ، 249 سب اسٹیشن شامل ہیں اور اس کی ٹرانسمیشن صلاحیت 4 لاکھ 14 ہزار 774 ایم وی اے ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5227
(Release ID: 1652795)
Visitor Counter : 126