محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے یکم اپریل کے بعد سے وبائی بیماری کے دوران  94.41 لاکھ دعوے نمٹائے


کووڈ-19 ایڈوانس کا 75 فیصد اور بیماری کے دعوؤں کا 79 فی صد  پی ایف صارفین کے  لئے طے کیا گیا ہےجن کی  ماہانہ  تنخواہ 15 ہزار روپے سے کم ہے

Posted On: 08 SEP 2020 3:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8ستمبر  2020/کووڈ-19 وبائی بیماری کے باوجود ای پی ایف او 94.41 لاکھ کے بڑے دعوے نمٹانے میں کامیاب رہا ہے۔ جس کے تحت  اس نے اپریل سے  اگست 2020 کے دوران  اپنے ممبروں کو تقریباً   35ہزار 445 کروڑ روپےکی ادائیگی کی ہے۔

اس عرصے کے دوران ای  پی ایف ا و نے گزشتہ سال (اپریل سے اگست 2019)  کی اسی مدت کے  مقابلہ میں تقریباً 32 فی صد  مزید دعوے نمٹائے  جب  کہ تقسیم شدہ رقم نے 13 فی صد کے  قریب اضافہ ہوا ہے۔

اس بحران کے دوران   اپنےممبروں کو   لیکویڈیٹی کی ضروریات کو  پورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے، ای پی ایف او نے  کووڈ-19 کے  ایڈوانس  اور بیماری سے متعلق دعووں کو تیزی سے نمٹایا۔ اس نے ایڈوانس  اور بیماری سے متعلق  ان دو زمروں کے دعووں کے لئے  آٹوموڈ کو تعارف کرایا۔ آٹوموڈ طریقہ کار سے  تصفیہ کے لئے  قانونی ضرورت کے مطابق  دو اقسام میں دعووں کو نمٹانے کے لئے بیس دن درکار  ہوتے ہیں  جبکہ ای پی ایف او نے اس سائیکل کو کم کرکے محض تین دن تک محدود کردیا ۔  خاص طورپر ، اپریل سے اگست 2020 کےدوران  طے شدہ   55 فی صد پیشگی دعوے حال ہی میں متعارف کرائے گئے کووڈ ایڈوانس سے متعلق تھے جبکہ  بیماری سےمتعلق دعوؤں   کو نمٹانے کے لئے اس دوران  31 فی صد پیش رفت ہوئی۔

اجرت پر مبنی تجزیہ پر  روشنی ڈالتے ہیں تو  کووڈ-19 کے تقریباً  75فی صد  اور بیماری سےمتعلق  تقریباً  79فی صد دعووں کو 15 ہزار روپے سےکم  اجرت سلیب سے تعلق رکھنے والے  ای  پی ایف صارفین کے لئے طے کیا گیا ہے ۔ پی ایف  ایڈوانس کی  بروقت دستیابی نے  بہت سے کم اجرت والے  افراد کو  قرض میں  ڈوبنے سے  بچایا ہے  اور ان منحرف اوقات میں افرادی قوت کے کمزور ترین  طبقے  کو معاشرتی تحفظ فراہم کیا ہے۔

ای پی ایف اسکیم کے تحت  جزوی انخلا کے  دعوے یا پیش رفت  دو گنا سے  ہوچکے ہیں، جس میں اپریل تا اگست  2019 کےمقابلے میں  اپریل تا اگست  2020 کی مدت کے دوران  تقریباً212 فی صد   اضافہ عکاسی ہوتی ہے۔

وبائی مرض کےسماجی اور معاشی اثر کو  کم کرنے کے لئے  ای پی ایف او  خدمات کی فراہمی میں عمدہ کارکردگی کے حصول کے لئے مستقل  جدت اور لگن کے ذریعہ   اپنے  چھ کروڑ سے زیادہ صارفین ، 66 لاکھ پینشنرس  اور 12 لاکھ آجروں کی مدد کرنے کا پابند ہے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5196

)


(Release ID: 1652558) Visitor Counter : 188