ریلوے کی وزارت

ریلویز اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے صنعتی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ کایا پلٹ کے سفر میں انڈین ریلوے کے ساتھ تعاون کریں


جناب پیوش گوئل نے آتم نربھر ریلویز کے لئے شراکت داری اور ٹکنالوجی کے فروغ کے موضوع پر سی آئی آئی ریل کنکٹ سے خطاب کیا
ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے اجلاس کے دوران انڈین ریلویز کے لئے کایا پلٹ کے نقشے راہ کا خاکہ پیش کیا

Posted On: 08 SEP 2020 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8  ستمبر 2020،   کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز  (سی آئی آئی) نے  آج یعنی 8 ستمبر 2020 کو پروچوول پلیٹ فارم پر  ریل کنکٹ کے  دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔  اس کانفرنس میں  انڈین ریلویز کے مستقل کے منصوبوں، ملک کے اندر مینوفیکچرنگ اور بھارت میں ریلوے انڈسٹری کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی  پر توجہ مرکوز کی گئی اور  ریل ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں  پرائیویٹ صنعت کے لئے ابھرتے ہوئے مواقع پر  غور و خوض کیا گیا جن میں  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، ٹکنالوجی ، اربن موبیلیٹی، اسٹیشن ڈیولپمنٹ ، لوکو موٹیو جدید کاری، ریل کے ذریعہ مال کی ڈھلائی،  کمیونی کیشن ٹکنالوجی اور ریلوے سسٹم  کے تحفظ ، صحت اور  پائیداری کے معیارات پر غور و خوض کیا گیا۔ اس  کانفرنس میں  ریلویز  اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ونود کمار یادو، سی ای آئی کے  ڈائرکٹر جنرل  جناب چندراجیت بنرجی اور صنعتی لیڈروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا  ’’انڈین ریلویز کو  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ملک کی ترقی کا انجن  قرار دیا ہے جو کہ بالکل صحیح  ہے۔ان کا وژن   انڈین ریلویز کو مضبوط  بنانا ہے تاکہ  وہ ریلویز سے  متعلق  خوش نما احساس کو برقرار رکھتے ہوئے  جدید ٹکنالوجی اور  اچھی خدمت کے ساتھ گاہکوں کی خدمت کرے۔ریلویز کی  کایا پلٹ ہوئی ہے۔ کووڈ مرحلے کے دوران  انڈین ریلویز نے اس وقت کو مشکلات دور کرنے ، رکھ رکھاؤ کرنے، شرمک ٹرینیں چلانے، مال کی ڈھلائی کرنے ، ریلوے کے کاموں میں  پھر سے جان ڈالنے، پالیسی سے متعلق تبدیلیاں کرنے ، پرائیویٹ سیکٹر ، ٹکنالوجی پرووائیڈرز  کا تعاون حاصل کرنے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا ہے‘‘۔وزیر موصوف نے کہا کہ انڈین ریلویز   کاربن کے اخراج سے  پوری طرح پاک کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے صنعتی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ  لاجسٹکس کے شعبے میں سستے  سولیوشن فراہم کرانے اور  لاجسٹک پر آنے والی لاگت کو کم کرنے  میں انڈین ریلویز کے ساتھ تعاون کریں اور اس کے پارٹنر بنیں۔  انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آتم نربھر ریلویز  کا انحصار ، ریلویز اور صنعت دونوں کی شراکت داری پر ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے اپنے خطاب میں  جدید کاری، خود کفیلی اور گرین ریلویز  کی سمت میں  انڈین ریلویز کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں  بتایا۔ انہوں نے  انڈین ریلویز کی کایا پلٹ کے لئے  منصوبے کا خاکہ پیش کیا اور  کہا کہ انڈین ریلویز صنعت کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے لئے  کھلا ہے۔  

کانفرنس کے دوران مختلف صنعتی لیڈروں نے  لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران  ریلویز کے اہم رول اور ریلویز نے  دانش مندانہ تبدیلیوں  کے ستائش کی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5200

                          



(Release ID: 1652447) Visitor Counter : 144