وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 9 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے پھیری لگاکر سودا فروخت کرنے والوں کے ساتھ ’سواندھی سمواد‘ کا اہتمام کریں گے

Posted On: 08 SEP 2020 2:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 ستمبر 2020 کو مدھیہ پردیش کے پھیری لگاکر سودا فروخت کرنےو الوں کے ساتھ سواندھی سمواد کا اہتمام کریں گے۔

حکومت ہند نے کووِڈ۔19 سے متاثرہ پھیری لگاکر سودا فروخت کرنےو الے نادار افراد کو از سر نو اپنی روزی روٹی کی سرگرمیاں شروع کرنے کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے لئے یکم جون 2020 کو پی ایم سواندھی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔

مدھیہ پردیش میں 4.5 لاکھ پھیری لگاکر سودا کرنے والوں کو درج رجسٹر کیا گیا تھا جن میں سے 4 لاکھ سے زائد اسٹریٹ وینڈر ایسے تھے جنہیں شناختی ثبوت اور وینڈر سند فراہم کیےجا چکے ہیں۔ 2.45 لاکھ مستحق استفادہ کنندگان کو پورٹل سے بینکوں کے ذریعہ سہولت فراہم کی گئی ہے  جن میں سے تقریباً 1.4 لاکھ اسٹریٹ وینڈروں کو 140 کروڑ روپئے کے بقدر کی رقم کے سلسلے میں منظوری دی جا چکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش مجموعی موصولہ درخواستوں کی منظوری کے معاملے میں سرفہرست ہے اور یہاں یعنی مدھیہ پردیش میں 47 فیصد درخواستیں اس سلسلے میں منظور ہوئی ہیں۔

ریاست میں اسکیم سے استفادہ کرنے والے افراد کے لئے ایسے انتظامات کیے گئے ہیں کہ وہ عوامی مقامات پر ، بہ نفس نفیس پروگرام ملاحظہ کر سکیں اور اس مقصد کے لئے 378 میونسپل اداروں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائے گئے ہیں۔

مذکورہ پروگرام ویب کاسٹ کے توسط سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس کے لئے پیشگی رجسٹریشن مائی گو کے درج ذیل ویب سائٹ پر کیا جا رہا ہے https://pmevents.ncog.gov.in/

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم بھی بذات خود اس ریاست کے تین استفادہ کنندگان سے ورچووَل رابطے کے توسط سے گفت و شنید کریں گے اور یہ گفت و شنید ان استفادہ کنندگان کے ذریعہ سودا فروخت کرنے کے اپنے اپنے مقامات سے ہی ہوگی۔

 

 

 

  م ن۔ اب ن

U- 5185



(Release ID: 1652304) Visitor Counter : 191