ارضیاتی سائنس کی وزارت
اگست 2020 کی موسم کی صورت حال اور اس کی تصدیق نیز ستمبر 2020 کے لئے اس کا خاکہ
Posted On:
08 SEP 2020 10:35AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،08ستمبر بھارت کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی کے نئی دہلی کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز ؍ علاقائی موسمیات کے مرکز کے مطابق:
اگست- 2020 کی کچھ خاص باتیں:
- 4 سے 10، 9 سے 11، 13 سے 18 ، 19 سے 26 اور 24 سے 31 اگست 2020 کے دوران شمالی خلیج بنگال پر ہوا کے 5 کم دباؤ۔ یہ سبھی دباؤ تقریبا شمال مغرب کی جانب، وسطی بھارت کے پار مغربی مدھیہ پردیش ؍ راجستھان کی طرف رواں دواں ہوگئے ہیں۔
- اگست 2020 کے دوران ہوا کے کم دباؤ کے کُل دن 27 تھے، جبکہ معمول کے مطابق تقریبا 15 دن تھے۔
- اگست 2020 کے زیادہ تر دنوں کے دوران مانسون سرگرم رہا اور اپنی معمول کی پوزیشن یعنی جنوب میں وقوع پذیر رہا۔
- اگست 2020 کے دوران بارش معمول سے 27 فیصد زیادہ رہی۔ اس طرح کی آخری بارش اگست 1983 میں ہوئی تھی جب یہ معمول سے 24 فیصد زیادہ تھی۔ جہاں 1901 سے 2020 کے دوران کی مدت کا تعلق ہے، تو اگست کی سب سے زیادہ بارش 1926 میں ہوئی تھی (معمول سے 33 فیصد سے زیادہ) (ضمیمہ نمبر-1)
- مانسون کی سرگرم صورت حال کے سبب اڈیشہ ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، گجرات اور راجستھان میں سیلاب آئے۔ لگاتار چار ہفتے تک مانسون کے سرگرم رہنے کی وجہ سے پورے ملک میں زیادہ بارش ہوئی، جس کا اشارہ ہفتے وار موسم سے متعلق ویڈیوز میں دیا گیا تھا اور بھارت کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری موسم کے بلیٹن میں بھی اس کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
- انتہائی بھاری بارش کی تنبیہ، تین سے چار دن پیشگی ،اس کے امکانی اثرات اور مجوزہ اقدام جاری کئے گئے۔
اگست 2020 کی موسم سے متعلق کچھ اہم خاصیتیں:
اگست 2020 کے دوران ہوا کے پانچ کم دباؤ تشکیل میں آئے اور مجموعی طور پر پورے ملک میں زیادہ بارش ہوئی۔
ستمبر 2020 کے لئے بارش کی پیش گوئی:
پہلا ہفتہ (10 ستمبر 2020 تک)
- کرناٹک کے ساحل سے کچھ دور مشرق وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل، جس کے تحت سمندر کی اوسط سطح سے اوپر 3.1 کلو میٹر تک سمندری طوفان کی گردش۔ قوی امکان ہے کہ یہ کل 8 ستمبر 2020 تک اس علاقے میں کمزور پڑ جائے۔ ایک شمال مغربی خطہ 13 ڈگری شمال پر ، سمندری طوفانی گردش جس کے تحت سمندر کی اوسط سطح سے اوپر 3.1 کلو میٹر پر ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ صورت حال اگلے تین سے چار دن تک جاری رہے۔ اس کے زیر اثر وسیع سے لے کر زیادہ وسیع پیمانے تک بارش ہوگی اور اگلے چار سے پانچ کے دوران جزیرہ نما بھارت میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں اور بجلی چمکنے کا قوی امکان ہے۔
بھارت بارش 11 ستمبر تک کرناٹک ، کیرالہ وماہے میں الگ الگ جگہوں پر، 9 ستمبر 2020 تک تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائی کل پر ۔
9 اور 10 ستمبر کو ساحلی کرناٹک کی الگ الگ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بھاری بارش ، اور 8 ستمبر 2020 کو کیرالہ و ماہے میں بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
- سمندر کی اوسط سطح پر انتہائی مغرب کا مانسون اپنی معمول کی جائے وقوع اور اس کی انتہائی مشرقی پوزیشن معمول کی پوزیشن شمال میں واقع ہے۔ مانسون کی انتہائی مشرقی پوزیشن کے بارے میں امکان ہے کہ یہ اپنی معمول کی پوزیشن شمال یا ہمالیہ کے نچلے علاقوں میں واقع ہوگی۔ یہ پیش گوئی اگلے پانچ دن کے لئے۔
مغربی بنگال اور سکم کے ذیلی ہمالیائی علاقوں اور شمال مغربی ریاستوں میں 11 ستمبر 2020 تک الگ الگ جگہوں پر وسیع پیمانے پر بارش گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں اور بجلی چمکنے کا امکان ہے۔
دوسرا ہفتہ (11 سے 17 ستمبر 2020 تک)
- امکان ہے کہ مانسون، اپنی معمول کی جائے وقوع کے شمال یا ہمالیہ کے ذیلی علاقوں کے نزدیک واقع رہے۔
- اس ہفتے کے دوران راجستھان کے مغربی علاقوں سے، مانسون کی واپسی سے متعلق کچھ خاص واقعات کا امکان۔
- ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کا کوئی امکان نہیں ہے۔
- شمال مشرقی ریاستوں ، مہاراشٹر ، گوا ، کرناٹک اور کیرالہ پر معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔
- ملک کے باقی علاقوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے، جس کے تحت شمال مغربی بھارت میں بارش میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
تیسرا ہفتہ (11 سے 17 ستمبر 2020 تک)
- جنوبی جزیرہ نما بھارت ، انڈمان ونکوبار جزائر ، گجرات اور مہاراشٹر کے شمالی علاقوں میں، معمول سے کہیں زیادہ بارش کا قوی امکان ہے۔
- ملک کے بقیہ حصوں میں تقریبا معمول کے مطابق ؍ معمول سے کم بارش کا قوی امکان ہے۔
چوتھا ہفتہ ( 11 سے 17 ستمبر 2020 تک)
- مغربی کنارے ، انڈمان ونکوبار جزائر ،گجرات اور مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا قومی امکان ہے۔
- جنوبی جزیرہ نما بھارت میں معمول سے کم اور ملک کے بقیہ حصوں پر تقریبا معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔
اگلے پانچ دن کے لئے پیش گوئی:
***************
( م ن ۔ا س۔ ق ر)
76U-51
(Release ID: 1652250)
Visitor Counter : 256