وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او آو از سے انتہائی درجے کی رفتار والی ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرنے والےراکٹ کی پرواز کی کامیابی کے ساتھ آزمائش کی
Posted On:
07 SEP 2020 2:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 ستمبر ، 2020 / دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے آج اڈیشہ کے ساحل سے کچھ دور وھیلر جزیرے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام لانچ کامپلیکس سےصبح 11 بج کر 3 منٹ پر ہائپر سونک ٹکنالوجی ڈیموسٹریشن وہیکل (ایچ ایس ٹی ڈی وی ) کی پرواز کی آزمائش کی۔ اس آزامائش میں تنظیم نے ہائیپر سونک ایئر بریڈنگ اسکریم جیٹ ٹکنالوجی کی کامیاب مظاہرہ کیا۔
ہائیپر سونک کروز وہیکل ایک ثابت شدہ ٹھوس راکٹ موٹر کا استعمال کرتے ہوئے داغہ گیا جو اسے 30 کلومیٹر کے طول البلد پر لے گیا جہاں ایئرو ڈائنامک ہیٹ شلڈز ، ہائیپر سونک میچ نمبر پر علحدہ ہو گئی۔ کروز وہیکل ، لانچ وہیکل سے الگ ہو گیا اور اس میں منصوبے کے مطابق ہوا داخل ہو گئی ۔ ہائیپر سونک کا ایندھن دیرپا طریقے سے جلنے لگا اور کروز وہیکل آواز کی رفتار سے چھ گنا تیز جو تقریباً دو کلومیٹر فی سیکنڈ رفتار پر پرواز کے اپنے مقررہ راستے پر پیش رفت کرتا رہا۔
ایندھن بھرنے اور اسکریم جیٹ کا انجن خود کار طریقے سے چالو ہونے جیسی اہم سرگرمیوں میں ٹکنالوجی کی مہارت کا اظہار ہوا۔ اسکریم جیٹ انجن نے کسی نصاب کی کتاب کے انداز میں کارکردگی پیش کی۔
راکٹ کو داغے جانے اور کروز وہیکل کے معیارات پر کئی پہلوؤں سے پتہ لگانے والے راڈارز ، الیکٹرو آپٹیکل نظام اور ٹیلی مٹری اسٹیشنوں سے گہری نظر رکھی گئی۔ اسکریم جیٹ انجن انتہائی فعال طریقے سے کام کیا اور یہ بہت زیادہ درجۂ حرارت پر کام کرتا رہا۔ ہائیپر سونک وہیکلز کے کروز مرحلے کے دوران کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے خلیج بنگال میں ایک بحری جہاز بھی تعینات کیا گیا تھا۔
اس کامیاب مظاہرے کے ساتھ ہائپر سونک مشقوں کے لیے ایئرو ڈائینامک کنفیوگریشن ، انجن چالو کرنے کے لیے اسکریم جیٹ پروپلجن کے استعمال اور ہائیپر سونک رفتار پر ایندھن کا لگاتار جلتے رہنے ، انتہائی درجۂ حرارت کے سامان کی حرارتی و ڈھانچہ جاتی خاصیتوں اور ہائپر سونک رفتار پر علیحدہ ہونے کے نظام جیسی بہت سی اہم ٹیکنالوجیوں کو ثابت کیا گیا۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آتم نربھر بھارت کے ، وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کو حقیقت کا روپ دینے کی جانب ایک اہم کامیابی پر ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس پروجیکٹ سے وابستہ سائنسدانوں سے بھی بات کی اور اس عظیم کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اُن پر فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5161
(Release ID: 1652136)
Visitor Counter : 315