ریلوے کی وزارت

فریٹ کوریڈور کے کام نے رفتار پکڑی


تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل ہفتہ وار مانیٹرنگ اور ملاقاتوں کے نتیجے میں پنجاب ، بہار ، جھارکھنڈ ، اترپردیش اور گجرات میں زمین کے ٹکڑوں اور قطعوں کے حصول کا کام آگے بڑھا جو ایک طویل عرصے سے زیر التوا تھا

ریلوے نے زمینی سطح پر عمل درآمد میں عملیاتی مشکلات سے نمٹنے کے لئے ٹھیکیداروں کی مدد کے لئے اپنے ماہرین کو بھی تعینات کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 SEP 2020 4:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،07 ستمبر :

ایک مشن موڈ پر ہندوستانی ریلوے کا ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) رفتار پکڑ رہا ہے۔ مسلسل ہفتہ وار مانیٹرنگ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں کے نتیجے میں زمین کے ان ٹکڑوں اور قطعوں کا حصول ہو گیا ہے جن کا حصول ایک طویل عرصے سے زیر التوا تھا۔ ہندوستانی ریلوے نے زمینی سطح پر عمل درآمد میں عملیاتی مشکلات سے نمٹنے کے لئے ٹھیکیداروں کی مدد کے لئے اپنے ماہرین کو بھی تعینات کیا ہے۔

ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر شری پیوش گوئل نے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کی پیشرفت اور اہم معاملوں کو حل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ وزیر نے اس سلسلے میں اترپردیش ، مغربی بنگال ، بہار ، پنجاب ، ہریانہ ، راجستھان ، گجرات اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلی کو خطوط بھی لکھے۔ ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر شری پیوش گوئل اپنے مسائل اور معاملوں کو حل کرنے کے لئے فریٹ کوریڈور کے ٹھیکیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کر رہے ہیں۔

چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر، ریلوے بورڈ شری ونود کمار یادو نے ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں اور زونل ریلوے کے جنرل منیجرز کو بھی خطوط لکھے تاکہ پیشرفت کو تیز کیا جاسکے اور اہم امور کو حل کیا جاسکے۔ جنابر یادو نے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کے ٹھیکیداروں کے ساتھ اپنے مسائل اور معاملوں کو حل کرنے کے لئے ایک میٹنگ بھی کی۔

پچھلے ہفتے میں ایل اینڈ ٹی ، پی ایم سی ، ٹاٹا اور ڈی ایف سی آفیسرز کے متعلقہ فیلڈ عہدیداروں کے ساتھ 20 سے زیادہ میٹنگیں (کنٹریکٹ پیکیج کے حساب سے) ہوئیں۔ میٹنگوں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اور حل اور ٹائم لائنز دی گئیں۔

پروجیکٹ کی کلومیٹر سے کلومیٹر پیش رفت کی نگرانی کے لئے ڈیش بورڈ تیار کیا جارہا ہے۔

اوپن ہاؤس ویڈیو کانفرنسنگ بھی روزانہ کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں/ زونل ریلوے / ٹھیکیداروں کے اہم مسئلوں کو حل کرنے کے لئے رئیل ٹائم بنیاد پر شروع کی گئی۔

گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پروجیکٹوں کے مفاد میں ٹھیکیداروں کی پریشانیوں کا حل اس طرح ہے۔

*        جی سی سی شق کے تحت کووڈ۔ 19 راحت کے طور پر ٹھیکیداروں کو اپ ٹو ڈیٹ ادائیگی۔

*        جی ایس ٹی کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنانا

*        زمینی سطح پر چیزوں کو آگے بڑھانے کے لئے نجی ٹھیکیداروں کو ریلوے سپروائزر فراہم کئے گئے۔

 

ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کی پیش رفت میں تیزی لانے کے لئے پچھلے ایک ہفتے میں آر یو بی، آر او بی کے لئے زمین پر قبضہ، زمین کا داخل خارج، ہائی ٹینشن لائن کی تعمیر کے لئے زمین سے متعلق مسائل اور نجی زمین کے لئے ادائیگی جیسے مختلف مسائل کو بھی پنجاب ، بہار ، جھارکھنڈ ، اترپردیش اور گجرات کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ حل کیا گیا۔

 

**************

م ن۔ن ا ۔ م ف۔ا ع   

U:5165

 


(ریلیز آئی ڈی: 1652117) وزیٹر کاؤنٹر : 166