امور داخلہ کی وزارت

تیسرے راشٹریہ پوشن ماہ کے موقعے پر، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سبھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو تغذیے کی کمی سے پاک ایک ملک بنانے کا عزم کرے اور اس سلسلے میں تعاون کرں


‘‘بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلاتی ہوئی ماؤں کے لیے وافر تغذیہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایک ترجیح ہے’’
‘‘پوشن ابھیان جو وزیراعظم نے 2018 میں شروع کیا تھا ایک بڑی اسکیم ہے جو ملک سے تغذیے کی کمی کو ختم کرنے میں ایک بے مثال رول ادا کرتی رہی ہے’’

‘‘اس مہینے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ، اُن بچوں کے لیے جو تغذیے کی کمی سے شدید طور پر دو چار ہیں بھر پور تغذیے کے لیے ملک بھر میں ایک زبردست مہم پر توجہ دے گی’’

Posted On: 07 SEP 2020 2:23PM by PIB Delhi

                 

نئی دہلی،  07  ستمبر ، 2020  / تیسرے راشٹریہ پوشن ماہ کے موقعے پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سبھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو تغذیے کی کمی سے پاک ایک ملک بنانے کا عزم کریں اور اس کے لیے تعاون کریں۔  ٹوئیٹ پیغامات کے ایک سلسلے میں جناب امت شاہ نے کہا  ‘‘بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلاتی ہوئی ماؤں کے لیے وافر تغذیہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایک ترجیح ہے’’۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘‘پوشن ابھیان جو وزیراعظم نے 2018 میں شروع کیا تھا ایک بڑی اسکیم ہے جو ملک سے تغذیے کی کمی کو ختم کرنے میں ایک بے مثال رول ادا کرتی رہی ہے’’۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ‘‘اس پوشن مہینے 2020 میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت  ، اُن بچوں کے لیے جو تغذیے کی کمی سے شدید طور پر دو چار ہیں بھر پور تغذیے کے لیے  ملک بھر میں ایک زبردست مہم پر توجہ دے گی’’۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ‘‘اس اسکیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے آیئے ہم سب بھارت کو  تغذیے کی کمی سے پاک ایک ملک بنانے کا عزم کریں  اور اس کے لیے تعاون دیں۔’’

تیسرا راشٹریہ پوشن ماہ ستمبر 2020 میں منایا جا رہا ہے۔ پوشن ماہ کا مقصد ہر ایک کے لیے صحت اور تغذیے کو یقینی بنانے کی غرض سے جواں سال بچوں اور خواتین میں تغذیے کی کمی کو دور کرنے کے لیے جن بھاگیداری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5160


(Release ID: 1652114) Visitor Counter : 170