سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

روشنی اور سالمے کے درمیان حال ہی میں جس تعامل کی دریافت ہوئی ہے اس کے بصریاتی آلات کو تقویت مل سکتی ہے

Posted On: 06 SEP 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/ستمبر 2020 ۔ کم انعکاس والے لینسز، آلات میں اعلیٰ انعکاس والے آئینے جیسے کہ بائینوکیولر اور ٹیلی اسکوپ، رنگ بدلنے والے پینٹ اور روشنائیاں اب روشنی اور سالمات کے درمیان تعامل کی حال ہی میں دریافت شدہ ایک نئی خصوصیت سے مزید تقویت یافتہ بن سکتے ہیں۔ بنگلورو میں واقع سائنس دانوں نے پایا ہے کہ یووی اور نیلگوں روشنی کا امتزاج 3ڈی اور 1ڈی فوٹونک اسٹرکچر کے درمیان کے نظام کو منعکس طریقے پر تبدیل کردیتا ہے۔ یہ ایک نیا تعامل ہے جس سے ہم آہنگ اور موثر بصریاتی آلات (آپٹیکل ڈیوائسیس) بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ہم آہنگ اور موثر بصریاتی آلات کے لئے مٹیریل ڈیولپ کرنے کی اپنی کوشش کے دوران سینٹر فار نینو اینڈ سوفٹ میٹر سائنسیز (سی ای این ایس) جو کہ حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کا ایک خودمختار ادارہ ہے، کے سائنس دانوں نے یہ دریافت کیا کہ نیلگوں ویو لینتھ یا شعاعی روشنی میں روشنی کی بلند سطحوں سے دو فوٹو آئیسومرس --- چائرل نیمیٹک (سی ایچ) اور ٹویسٹ گرین باؤنڈری اسمیٹ ٹکس سی* (ٹی جی بی سی*) کے مابین سوئیچنگ (ایک طرف سے دوسری طرف جانا) میں معاون ہوتے ہیں۔ راجا لکشمی ساہو، ڈی ایس شنکر راؤ، یو ایس ہیرے میتھ، سی وی ییلامگڑ اور سی ای این ایس کے ایس کرشن پرساد پر مشتمل ریسرچ ٹیم کا یہ کام جرنل آف فزیکل کیمسٹری میں شائع ہوا ہے۔

یہ تبدیلی اس وجہ سے آتی ہے کیونکہ روشنی اور مولیکیول کے درمیان تعامل فوٹوآئیسومیرائزیشن پر منتج ہوتا ہے، جس میں ایک مخصوص ویولینتھ  (شعاعی روشنی) کو مخصوص لنکنگ گروپ کے ساتھ مولیکیولس کو موڑ سکتا ہے۔ سی ای این ایس نے جو فینومینن پایا ہے وہ بلیو روشنی کے ساتھ اسٹیمولیشن کے بارے میں ریورس ٹرانسفارمیشن پر مشتمل ہے۔

موجودہ مطالعے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ 100 نینومیٹر سے اوپر کے فوٹونک ویولینتھ ویرئیشن کو منعکس طریقے سے سیکنڈ کے دسیوں حصے کے اندر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جسے کم انعکاس والے لینسوں اور بلند انعکاس والے آئینوں سے لے کر رنگ بدلنے والے پینٹ اور روشنائیوں کے معاملے میں عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1021/acs.jpcc.0c03597

مزید تفصیلات کے لئے ڈی ایس شنکر راؤ  (shankar@cens.res.in)  سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Science-2.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5145



(Release ID: 1651927) Visitor Counter : 132