سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جے این سی اے ایس آر کے محققین نے پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے ڈائیگنوسٹک تھیریپی تیار کی

Posted On: 06 SEP 2020 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/ستمبر 2020 ۔ پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے متعلق اموات کی سب سے عام وجہ ہے، جس کا ابتدائی حالت میں پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے، لہٰذا اس کا علاج کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کو جلد ہی پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے ڈائیگنوسٹک تھیریپی کی شکل میں ایک حل مل سکتا ہے، جو ذاتی طور پر دوا کے لئے راہ روشن کرسکتی ہے۔

ابھی حال ہی میں حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ماتحت ایک خودمختار ادارے جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر) نے پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے ایک تھیرانوسٹک (ڈائیگنوسٹک تھیریپی) ڈرگ کنڈیڈیٹ کو ڈیولپ کیا ہے۔ ڈی ایس ٹی، برکس ملٹی لیٹرل آر اینڈ ڈی پروجیکٹ گرانٹ اور سورن جینتی فیلوشپ گرانٹ کے ذریعے امداد یافتہ تحقیقی کام تھیرانوسٹک جرنل میں شائع ہوا تھا۔

آنکوجین مخصوص نان- کینونیکل ڈی این اے ثانوی ڈھانچہ جات (جی – کوارڈ روپلیکس – جی کیو اسٹرکچرس) کی سلیکٹیو ریکگنیشن اور امیجنگ کی کینسر کے لئے ڈائیگنوسٹک تھیریپی (تھیرانوسٹکس) کے فروغ میں وسیع امکانات ہیں اور اپنی ڈھانچہ جاتی ڈائنامکس اور تنوع کے سبب بہت ہی چیلنجنگ رہی ہے۔

پروفیسر ٹی گووند راجو نے جے این سی اے ایس آر کی اپنی ٹیم کے ساتھ انوکھی بی سی ایل – 2 جی کیو کے سلیکٹیو ریکگنیشن کے لئے ایک چھوٹا سا مالیکیول تیار کیا جس میں یونک اہئیڈبرکڈ لوپ اسٹیکنگ اور گروو بائنڈنگ موڈ کے توسط سے فار - ریڈ فلیوریس سینس رسپونس اور اینٹی کینسر سرگرمی کو جی کیو- ٹارگیٹیڈ پھیپھڑوں کے کینسر کے تھیرانوسٹکس کی شکل میں ظاہر کیا گیا۔

جے این سی اے ایس آر ٹیم نے اس کے ذریعے ٹی جی پی 18 مالیکیول کی تھیرانوسٹک ایکٹیوٹی رپورٹ کی۔ ہائی برڈ موڈ کے  ذریعے مخصوص ٹوپولوجی ریکگنیشن کی ان کے طریقہ کار نے لیب میں پھیپھڑوں کے کینسر خلیوں کو مارنے کے لئے آکسیڈیٹیو اسٹریس اور جینیوم انسٹیبلٹی کا فائدہ اٹھایا۔ اس کےعلاوہ این آئی آر اسپیکٹرواسکوپک ونڈو کے فار- ریڈ کے نچلے کنارے پر ٹرن آن انیشن بینڈ کے ساتھ ٹی جی پی 18 ٹیومر  سیل امیجنگ کے لئے ایک قابل عمل جانچ ثابت ہوئی۔

کواڈروپلیکسیز (جی کیو) نان- کینونیکل ڈی این اے سیکنڈری اسٹرکچرس ہوتے ہیں، جو کئی آنکوجینز کے اظہار سمیت سیلولر پروسیس کے ایک وائڈ رینج کو ریگولیٹ کرتی ہیں۔ کینسر سیلس میں جی کیو کے استحکام سے ریپلیکیشن اسٹریس اور ڈی این اے ڈیمیج ایکیومولیشن ہوتا ہے، اس لئے انھیں امید افزا کیموتھیراپیوٹک ٹارگیٹ کے طور پر مانا جاتا ہے۔

جے این سی اے ایس آر ٹیم کے ذریعے کئے گئے اس مطالعہ سے پتہ چلا کہ جی کیو کے مخصوص لوپ اسٹرکچر سے پیدا شدہ سلیکٹیو ریکگنیشن مکمل پروب انٹریکشن اور بائنڈنگ ایفینیٹی کو بدل دیتا ہے۔ ٹی جی پی 18، اینٹی ایپوٹوٹک بی سی ایل – 2 جی کیو کے لئے لازم ہے جو کینسر سیلس کو مارنے کے ذریعے پرو- سروائیول فنکشن اور کینسر مخالف سرگرمی کو ختم کرتا ہے۔

ان کے نتائج کے مطابق ٹی جی پی 18 (0.5 ملی گرام / کلوگرام) کی قابل ذکر طریقے سے کم خوراک نے 100 ملی گرام / کلوگرام کی بہت زیادہ خوراک پر اینٹی کینسر ڈرگ جیمسیٹابن کی طرح پھیپھڑے کے ٹیومر کی سرگرمی کو دکھایا۔ تھیراپیوٹک ایجنٹ ٹی جی پی 18 کو ٹارگیٹ ٹیومر سائٹ تک پہنچتا دیکھا گیا، جب ٹیومر ٹیشو کے فار- ریڈ امیجنگ کے ذریعے اس کی نگرانی کی گئی۔

پرسونالائزڈ میڈیسن میں بے شمار امپلیکیشنز کے ساتھ کینسر ٹائپ کی مخصوص تھیرانوسٹک دواؤں کو تیار کرنے لکے لئے اس طریقہ کار کا اور زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس اختراع کے لئے ایک پیٹنٹ درخواست پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

Science-1.jpg

اشاعت کا لنک: DOI: 10.7150/thno.48675

مزید تفصیلات کے لئے پروفیسر ٹی گوند راجو  (tgraju@jncasr.ac.in;+91 8022082969) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5144

06.09.2020


(Release ID: 1651912) Visitor Counter : 195